اِنڈی کی گوگلی: دہانی نے تین بالوں پر کتنی کِلیاں اڑائیں؟

پاکستان کے لیجنڈری لگ سپنر مشتاق احمد ایک بار پھر انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ جُڑ گئے ہیں اور پاکستان سُپر لیگ کے دوران خصوصی پروگرام ’اِنڈی کی گوگلی‘ میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کے لیجنڈری لگ سپنر مشتاق احمد ایک بار پھر انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ جُڑ گئے ہیں اور پاکستان سُپر لیگ کے دوران خصوصی پروگرام ’اِنڈی کی گوگلی‘ میں نظر آئیں گے۔

مشتاق احمد اس وقت پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ ہیں اور اس بار پی ایس ایل کا آغاز بھی ملتان سے ہی ہو رہا ہے۔

مشتاق احمد نے اس حوالے سے انڈپینڈںٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کرکٹ کا آغاز بھی ملتان سے ہی ہوا اور انڈر 19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ ملتان میں ہی کھیلی۔

ان کا کہنا تھا کہ: ’مجھے فخر ہے کہ جس ملتان سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ہو رہی ہے وہاں میرے نام سے منسوب انکلوثر موجود ہے۔‘

 مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 185 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 144 ایک روزہ میچوں میں 161 وکٹیں حاصل کیں۔

مشتاق احمد نے گزشتہ سال ’انڈی کی گوگلی‘ کو مقبول بنانے پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا اور اس بار بھی سپورٹ کرنے کی گزارش کی۔

گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی مشتاق احمد مخلتف پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے انٹرویوز کے علاوہ ان کے ساتھ دلچسپ مقابلے کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اِنڈی کی گوگلی‘ کی پہلی قسط میں مشتاق احمد نے تیز گیند باز شاہنواز دہانی اور لگ سپنر اسامہ میر کے ساتھ وکٹ کو ہٹ کرنا کا مقابلہ کیا۔

تینوں بولرز کی تین تین بالوں میں وکٹ کو ہٹ کرنا تھا۔ سب سے زیادہ بار وکٹ کو ہٹ کرنے والا بولر فاتح قرار پائے گا۔

شاہنواز دہانی نے سب سی پہلی بال کروائی اور وکٹ ہٹ کر کے سبقت حاصل کی جو کہ آخر تک جاری رہی۔ اسامہ میر کو دو بالیں کروانے کا موقع ملا مگر وہ وکٹ کو ہٹ نہ کر سکے۔

مشتاق نے دو بالز پر ایک بار وکٹ کو ہٹ کیا جب کہ دہانی نے تینوں بالز پر کِلیاں اڑائیں۔

پاکستان سُپر لیگ کا آغاز آج ملتان سٹیڈیم سے ہو رہا ہے جس میں دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سطانز سے ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ