ایک نئی سیفٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک پائلٹ، اپنے ساتھی پائلٹ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کے باوجود، جہاز اڑاتا اور یہ سمجھتا رہا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔
پائلٹ سمجھتے رہا کہ ان کا ساتھی سونے کا ڈرامہ کر رہا ہے، تاہم اصل میں ہوا کیا ہے؟ اس بات کا احساس انہیں طیارہ اترنے کے بعد ہوا۔
اس واقعے کے بعد ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن برانچ نے انگلینڈ کے شہر بلیک پُول میں تحقیقات کا آغاز کیا، جن میں پتا چلا کہ اس کے حالیہ طبی جائزے کا طریقہ کار قابل قبول تسلی بخش تھے اور خطرات کو’کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔‘
قابل ذکر بات یہ ہے کہ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ زندہ بچ جانے والا پائلٹ قابل تھا اور طیارے کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی دوسری پرواز پر اس کا ’نتیجہ‘ مختلف ہو سکتا تھا۔ مرنے والے 57 سالہ پائلٹ نے چار ماہ قبل معمول کا طبی معائنہ کروایا تھا۔
انہوں نے جون میں بلیک پُول ہوائی اڈے کے قریب پائپر پی اے -28-161 طیارے میں جانے پر اتفاق کیا تھا، جس کو نجی پروازوں اور نارتھ ویسٹ ایئر ایمبولینس سروس کے اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
دوسرے پائلٹ کو ہوا کی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی طور پر بلایا گیا تھا۔
تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، زندہ بچ جانے والے پائلٹ نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ایک سے دوسری جگہ جاتے ہوئے جہاز میں کیسے وہ دونوں معمول کے مطابق بات چیت کر رہے تھے، اپنے ساتھی کی معاونت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا تھا ’اچھا لگ رہا ہے، آپ کے پیچھے کچھ بھی نہیں ہے۔ ’کچھ ہی دیر بعد ان کا سر پیچھے جھک گیا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پائلٹ – جو اپنے ساتھی پائلٹ کو اچھی طرح جانتا تھا – کا خیال تھا کہ وہ (ساتھی پائلٹ) سونے کا ڈرامہ کر رہا تھا۔ طیارہ مڑا، ویسے ہی متوفی پائلٹ کا سر بھی اپنے ساتھ پائلٹ کے کندھے پر جھک گیا۔
زندہ بچ جانے والے ساتھی کو اس موقع پر بھی یقین تھا کہ یہ ایک مذاق تھا۔
رپورٹ کے مطابق: ’پائلٹ کو اب بھی لگ رہا تھا انسٹرکٹر ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے اور وہ جہاز کو لینڈ کروانے تک اڑاتے رہے۔ طیارے نے ’معمول کے مطابق لینڈنگ‘ کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے جائزے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ فلائٹ انسٹرکٹر کے طور پر کام کرنے والے اس پائلٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ صحت کے متعلق اپنی ہدایات کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں۔
پروازوں میں دل کے دورے کی وجہ سے ہونے والے حادثاث ’انتہائی کم‘ ہونے سے پتا چلتا ہے کہ یہ متوازن ہیں۔
نومبر 2022 میں سی این بی سی نے اطلاع دی تھی کہ انوائے ایئر کی ایک پرواز اڑان بھرنے کے فوراً بعد شکاگو واپس آ گئی کیونکہ اس کا پائلٹ جہاز اڑانے کے ’قابل نہیں‘ تھا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی تھی۔
دنیا بھر میں اڑنے والے جہازوں کی اڑان دکھانے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 کے مطابق اوہائیو کے شہر کولمبس جانے والی پرواز روانگی کے 27 منٹ بعد شکاگو واپس آ گئی۔
© The Independent