نیو یارک سے دہلی جانے والی امریکن ایئر لائنز کی پرواز میں بزنس کلاس کے مسافر پر پیشاب کرنے اور عملے کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کالج کے طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے آنی والی پرواز اے اے 292 جب مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی شام اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو 21 سالہ انڈین شہری آریان ووہرا کا سامنا پولیس سے ہوا۔
امریکن ایئر لائنز نے اے این آئی کو ایک بیان میں بتایا کہ ووہرا ’بہت زیادہ نشے‘ میں تھے اور عملے کی ہدایات کو نظر انداز کر رہے تھے۔
ایئرلائن نے نیوز سائٹ کو بتایا، ’وہ آپریٹنگ عملے کے ساتھ بار بار بحث کر رہے تھے، بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے، اور عملے اور طیارے کی حفاظت کو مسلسل خطرے میں ڈال رہے تھے اور ساتھی مسافروں کی حفاظت میں خلل ڈالنے کے بعد آخر کار سیٹ نمبر 15 پر بیٹھے (ایک مسافر) پر پیشاب کر دیا۔
پائلٹ نے بدتمیز مسافر کے بارے میں متنبہ کرنے کے لیے ہوائی اڈے کی سکیورٹی کو پہلے ہی بتا دیا تھا۔
ہوائی اڈے کے ڈپٹی چیف آف پولیس دیویش کمار مہلا نے اے این آئی کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے طیارے سے اتارے جانے کے بعد بھی وہ بدسلوکی کرتے رہے۔
انہوں نے کہا، دیگر مسافروں کو ایسا کرنے سے روکنے کے لیے اس مسافر کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کی جائے گی۔‘
دیویش کمار مہلا نے مزید کہا کہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والا متاثرہ شخص امریکی شہری تھا اور اس نے پولیس میں شکایت نہیں کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کے خلاف انڈیا کے سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ’فلائٹ سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے‘ کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
دیویش کمار نے کہا کہ ووہرا کو دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا، انہیں اتوار کی دوپہر رہا کیا گیا۔
امریکن ایئرلائنز کے ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو ایک بیان میں بتایا، ’بین الاقوامی ہوائی اڈے جان ایف کینیڈی(جے ایف کے) سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (ڈی ای ایل) جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز292 کے دہلی پہنچنے پر ایک مسافر کی وجہ سے مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود تھے۔
’ہم اپنے عملے کے ارکان کے شکر گزار ہیں جو ہمارے مسافروں کی مستقل حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے پرعزم ہیں اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حالات سے نمٹتے ہیں۔
اے این آئی نے رپورٹ کیا کہ ووہرا پر امریکن ایئر لائنز میں پرواز کرنے پر مستقل پابندی عائد ہوگی۔
© The Independent