بھکر میں گھوڑوں کو ڈانس سکھانے والی اکیڈمی

اکیڈمی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے گھوڑوں کو لا کر انہیں نیزہ بازی کے علاوہ ’مستانہ چال‘ اور ڈانس کی تربیت دی جاتی ہے۔

گھوڑے کو سواری کے طور پر تو دیکھا جاتا ہے مگر کیا کسی نے اس جانورکو رقص کرتے دیکھا ہے؟ گھوڑے کا رقص دیکھتے ساتھ ہی انسان کے دماغ میں سوال آتا ہے کہ اسے کس نے اور کیسے رقص سکھایا اور یہ کتنا محنت طلب کام ہے۔

ضلع بھکر کے میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر جوتھل ہارس اکیڈمی دُلے والا میں یہ کام گھوڑوں کو سکھایا جاتا ہے۔

یہاں پر اکیڈمی کے بانی ، ڈانس اور نیزہ بازی کے ماہر جیون حیات جھمٹ کو ریتلے راستے پر گھوڑے کی رسی تھامے اور جھٹکے کے ساتھ  یہ بات ’شاباش، نہیں، غلط ہے بیٹا‘ کے الفاظ دہراتے سنا جاسکتا ہے۔

وہ  اس ڈیرے پر واقع اصطبل میں  40 سال سے  ڈانس، مستانہ چال اور نیزہ بازی تقریباً 15 سو سے زائد گھوڑوں کو سکھا چکے ہیں تاہم  اس ذاتی اصطبل میں ارد گرد سے سیکھنے والے گھوڑوں کی تعداد اور دائرہ کار جب بڑھا تو انہوں نے کئی سالوں پہلے اس کو ہارس اکیڈمی کا درجہ دے دیا۔

اکیڈمی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بطور مہمان گھوڑوں کو لا کر انہیں نیزہ بازی کے علاوہ ’مستانہ چال‘ اور ڈانس کی تربیت دی جاتی ہے۔

ڈانس کے لیے مختلف آٹھ قسم کی دھمالیں  بھی سکھائی جاتی ہیں جن میں خصوصاً چوکڑی دھمال، ادر دھمال ، پالٹ دھمال، دستی دھمال سرفہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے ٹرینر نے بتایا: ’ہارس اکیڈمی کی صورت میں یہ پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جو ماڈل کے طور پر ہم نے قائم کیا تھا اور ایک نیا تجربہ تھا اور الحمدللہ بہت اچھا چل گیا ہے اور اس کے بعد دیگر لوگ اب اکیڈمیز بنا رہے ہیں۔‘

گھوڑے کو ڈانس سیکھنے میں درکار وقت کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’ویسے تو انسان اور گھوڑا ساری عمر سکھتا رہتا ہے لیکن نیزا بازی کے لیے جو گھوڑا تیار کرتے ہیں کم از کم ان کے لیے ایک سال چاہیے ورنہ پانچ چھ ماہ تو انتہائی ضروری ہیں۔

’جبکہ ڈانس کے لیے زیادہ وقت چاہیے یعنی کم از کم  گھوڑے کو گراونڈ میں جانےاور قابل ہونے کے لیے ایک سال درکار ہوتا جبکہ مکمل تین سال کے بعد گھوڑا اس قابل ہو جاتا ہے کہ گراؤنڈ میں اس سے بہترین رزلٹ لیا اور اسے نچایا جا سکتا ہے اور یہ مستانہ چال پر بھی گھوڑے کو تیار کرنے کے لیے ایک سال لگ جاتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا