پریمیر لیگ کا نیا سیزن جعمے سے شروع ہونے والا ہے، دیکھتے ہیں کہ آئندہ دس ماہ میں کون سے نوجوان ستارے بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ٹیمی ابراہم
کم عمری میں چیلسی کو کئی اعزازات سے نوازنے والے ٹیمی پہلی ٹیم کے لیے محض تین مرتبہ کھیلے ہیں اور گذشتہ تین سیزن برسٹل سٹی، سوانسی اور ایسٹن ولا کے پاس ادھار کے طور پر تھے۔
تاہم اس 21 سالہ کا مقابلہ ہے تجربہ کار فرانسیسی اولیور گیرو اور بیلجین مچی بٹشواوئی اس سیزن میں چیلسی کے اٹیک کے لیے۔ ٹیمی کی امیدیں اس مرتبہ نئے باس فرینک لیمپارڈ کی جانب سے اسے نو نمبر کی قمیض دینے سے بھی بڑھیں ہیں۔
ڈربی کے سابق مینجر فیرینک لیمپارڈ کو گذشتہ سیزن میں انگلینڈ کے سٹرائیکر کی جانب سے ولا کے جانب سے ریمس کے خلاف دو گولز کے بعد معلوم ہے کہ ان کے پاس ٹیمی کے صورت میں کیا صلاحیت موجود ہے۔
ٹیمی، جنہوں نے ولا کی پومیوشن وننگ چمپین شپ میں 26 گول سکور کیے، کا کہنا تھا: ’مجھے ایک ایسا میجنر ملا ہے جو نوجوانوں پر یقین رکھتا ہے اور آپ کو موقع دے گا اگر آپ تربیت کے دوران محنت کرتے ہیں۔ میں یہی سننا چاہتا ہوں۔‘
فل فوڈن
فل کی انگلینڈ کے 2017 کے انڈر 17 ورلڈ کپ کی کامیاب ٹیم کے ہیرے کی پوزیشن مانچسٹر سٹی میں گیم ٹائم نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
ڈیوڈ سلوا، الکے گنڈوگن، فرنانڈہینو، کیون ڈی برون اور کلب میں آنے والا نیا روڈری تمام فل کا اس سیزن میں راستہ روکنے کے لیے تیار ہیں۔
لیکن سٹی کے مینجر پیپ گاڑڈیولا اس 19 سالہ مڈ فیلڈر کی اتنی تعریف کرتے ہیں کہ جس سے محسوس ہوتا ہے کہ اسے موقع دیا جائے گا۔ گاڑڈیولا کہتے ہیں: ’میں نے کئی اخباری کانفرنسوں میں یہ بات کی ہے لیکن شاید ان کے سامنے نہیں کی فل سب سے زیادہ ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے جو میں نے اپنے بحثیت میجنر میں نے دیکھا ہے۔‘
ریس نیلسن
گذشتہ سیزن میں بنڈزلیگا کی ٹیم ہافنہیم میں زبردست کارکردگی کے بعد آرسنل کے انڈر 21 کے وینگر ریس امارات سٹیڈیم میں دھماکہ کرنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔
یہ 19 سالہ نوجوان آرسنل کی اکیڈیمی کے تیار کیے ہوئے ابھرتے نوجوانوں میں سرفہرست ہیں۔ ان کے علاوہ جو وِلاک اور فارورڈ ایڈی نکیتھا شامل ہیں۔
امارات کپ کے سیزن سے قبل دوستانہ میچ میں ریس آرسنل کے ہر حملے کی بڑی وجہ تھا۔
ٹرائے پیرٹ
ٹرائے 17 سالہ آئرش سٹرائکر ہیں جنہوں نے پری سیزن میں ٹوٹنم کے مینجر موریکو پوشیٹینو کو قائل کیا ہے۔ پوشیٹینو نے ٹرائے کو یورپین چیمپئن شپ کے دوران آئرلینڈ کی انڈر 19 ٹیم میں انہیں تیزی سے تیار کرنے کی وجہ سے شمولیت سے روک دیا تھا۔
ٹرائے نے یوتھ کی سطح کے 30 مقابلوں میں 20 گول سکور کئے تھے۔ پوشیٹینو کہتے ہیں کہ اگر ’ہماری ٹیم جو آج ہے ایسی ہو تو یقینا وہ اس میں شامل ہوگا۔‘