پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے جہاں کئی فتوحات اور کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، وہیں انہیں اب پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ’ستارۂ امتیاز‘ سے بھی نوازا جا رہا ہے۔
23 مارچ کو پاکستان کے قومی دن کے موقعے پر بابر اعظم کے متعدد عالمی ریکارڈز کی فہرست میں ایک اور اعزاز بھی شامل ہو جائے گا۔
بابر اعظم کو بطور کپتان اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلےباز کے طور پر اور پاکستان کی کرکٹ میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے اس باوقار سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان کے مطابق بابر اعظم کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان گذشتہ سال 14 اگست کے موقعے پر کیا گیا تھا اور اب یوم پاکستان کی تقریب یعنی 23 مارچ کو انہیں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بھی بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز دینے کی خبر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو سول ایوارڈ سے نوازے جانے کی خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔
صارف ولید نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلا ستارۂ امتیاز ہے جو قابل کھلاڑی کو دیا جا رہا ہے۔‘
First well deserved Sitara-e-Imtiaz!! #BabarAzam pic.twitter.com/bSAmxnhNRx
— Waleed (@weedu276) March 20, 2023
میری معروف نامی ٹوئٹر صارف نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بیٹھا تو ایسے ہے جیسے ستارۂ امتیاز ملنے والا ہو!‘
Betha toh aisay hai jesay Sitara-e-Imtiaz milnay wala ho !#BabarAzam #BabarAzam pic.twitter.com/LQjtdy4M8b
— Mary Marouf (@Cricket_istic) March 21, 2023
صارف عدیلہ نے بھی اس خبر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم کو چاند قرار دے دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کا چاند، ستارۂ امتیاز موصول کرنے والا ہے۔‘
Moon چاند of Pakistan is going to receive
— Adila (@adila0056) March 21, 2023
Sitara-e-Imtiaz#BabarAzam pic.twitter.com/wdrtcaf1SH
ملک فیصل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’ستارۂ امتیاز یوم پاکستان پر بابر اعظم کا استقبال کرنے جا رہا ہے۔‘
Sitara-e-Imtiaz is going to welcome #BabarAzam on Pakistan Day_#sitar # pic.twitter.com/qLQ9yOIKwa
— Malik FAiSAL(Affan) (@MalikAFFAN15) March 21, 2023
واضح رہے صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں ہر سال نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنے کے لیے سول اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔