سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ہیوی بائیکرز کا ایک کلب بنا ہے جس میں شامل خواتین الخبر سے دمام تک کی سڑک پر موٹر سائیکل دواڑتی دکھائی دیتی ہیں۔
بائیک چلانے کی شوقین سعودی عرب میں مقیم خواتین نے ’دا لیٹاس‘ کے ساتھ الحاق کر لیا ہے جو امریکہ اور یورپ میں ہیوی بائیک چلانے والی خواتین کا بین الاقوامی نیٹ ورک ہے۔
سعودی عرب کے اس کلب میں پاکستانی خاتون راحیلہ احمد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو ڈرائیو کرنے کی اجازت دینے کا سعودی حکومت کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔