دھوپ، کیرم بورڈ اور ہرن کو کھانا: میسی چھٹیاں منانے سعودی عرب میں

ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار میسی اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب میں چھٹیاں منانے آئے ہیں۔

میسی اور ان کے اہل خانہ سعودی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے (میسی/ انسٹاگرام)

سعودی عرب کے وزیر سیاحت نے پیر کو ٹوئٹر پر ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی کو مملکت میں خوش آمدید کہا ہے۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لکھا: میں سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے خاندان کو سعودی عرب میں دوسری چھٹیوں پر خیرمقدم کرتے ہوئے خوش ہوں۔

انہوں نے بعد میں میسی اور ان کے اہل خانہ کی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، روایتی کیرم بورڈ گیم کھیلتے ہوئے اور اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ایک ہرن کو کھانا کھلانے کی تصاویر ٹویٹ کیں۔

احمد الخطیب نے کہا، ’ہم دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو سعودی عرب کے منفرد سفر اور اس کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

مداحوں نے سوشل میڈیا پر میسی کی سعودی عرب میں آمد کی تصاویر شیئر کیں۔

میسی نے دورے سے ایک دن قبل ہفتے کو سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے قدرتی عجائبات کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

انہوں نے کھجور کے باغات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:’کس نے سوچا تھا کہ سعودی عرب میں اتنا سبزہ ہے؟ مجھے جب بھی موقع ملا میں یہاں کے غیر متوقع عجائبات کو دریافت کرنا پسند کروں گا۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

میسی نے گذشتہ مئی میں جدہ سیزن کے لیے مملکت کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے جدہ کے پرانے شہر کے کچھ حصوں کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے گذشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ان کے سوشل میڈیا پر کروڑوں پرستار ہیں اور

وہ وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ ’وزٹ سعودیہ‘ کے ساتھ سفیر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال