پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انڈین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جمعرات کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے علاقے مروہ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
انڈین ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’ہیلی کاپٹر میں دو سے تین افراد سوار تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق وہ زخمی ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رپورٹ کے مطابق دوردراز علاقہ ہونے کی بنا پر اور مواصلات کا نظام نہ ہونے کی بنا پر مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی انڈین فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے علاقے بوم دلا میں منڈلا ہلز کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ چل بسے تھے۔
مارچ 2022 میں بھی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب انڈیا کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل دسمبر 2021 میں انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ اور 12 دیگر افراد سمیت تامل ناڈو میں ایئرفورس کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چل بسے تھے۔