بھارت میں حکام کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز (IX 1344) کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مسافر طیارہ دبئی سے آتے ہوئے کالی کٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا۔ طیارہ پھسلنے کی وجہ سے زمین ٹکرایا اور دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس کے سینیئر پولیس اہلکار عبدالکریم نے بتایا ہے کہ ’میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتا ہوں، جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہیں۔‘
حادثہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً سات بجے پیش آیا۔ مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت کل 191 افراد سوار تھے۔
ایئر انڈیا کے مطابق مسافر طیارے میں موجود افراد میں 174 مسافر، 10 بچے، دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان شامل ہیں۔
ایک بیان میں ایئر انڈیا ایکسپریس نکا کہنا تھا کہ ’لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے کی کوئی اطلاع ملی ہے۔‘
ایک اور سینیئر پولیس اہلکار سجیت داس کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 89 افراد کو لے جایا گیا ہے جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں، جبکہ ایمبولینسز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں مسافر طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔
#WATCH Kerala: Dubai-Kozhikode Air India flight (IX-1344) with 190 people onboard skidded during landing at Karipur Airport today. (Video source: Karipur Airport official) pic.twitter.com/aX90CYve90
— ANI (@ANI) August 7, 2020
اب تک اس حادثے میں 35 کے قریب افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سوشل میڈیا پر بعض تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں طیارے کو دو ٹکڑوں میں تقسیم دیکھا جا سکتا ہے۔
حادثہ کے مقام پر امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور وہاں سے مسافروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائے وجایان کی جانب سے پولیس اور آگ بجھانے والے عملے کو فوری طور پر حادثے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے حکام سے بھی ریسکیو اور طبی امداد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب بعض امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ریاست کیرالہ پہلے ہی شدید بارشوں کی وجہ کافی متاثر ہو چکی ہے۔