کترینہ کیف عوامی تقریبات میں کیوں دکھائی نہیں دے رہیں؟

بعض پرستار یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا کترینہ کیف حاملہ ہیں یا ان کی ذاتی زندگی میں کوئی فرق آ گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف 10 نومبر 2021 میں ممبئی میں (اے ایف پی)

انڈین اداکارہ کترینہ کیف اپنی فلموں ’ٹائیگر زندہ ہے،‘ ’میں نے پیار کیوں کیا‘ اور کئی دیگر کامیاب فلموں کے باعث مشہور ہیں، تاہم دسمبر 2021 میں شادی کے بعد سے عوامی تقریبات میں کم دکھائی دے رہی ہیں۔

اس کے نتیجے میں بعض پرستار یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا یہ سٹار حاملہ ہیں یا ان کی ذاتی زندگی میں کوئی فرق آ گیا ہے۔

اگرچہ بالی وڈ اداکارہ کی تازہ ترین فلم ’فون بوتھ‘ پہلے ریلیز ہوئی تھی، تاہم ایوارڈ یافتہ سٹار پہلے کے مقابلے میں کم عوامی تقریبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے آنے والے سیکوئل ٹائیگر تھری کے فلمساز کرداروں کے پیچھے تجسس اور راز پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ کترینہ کردار سازی اور اپنے ایکشن سیکوئنس کے لیے مصروف ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اداکارہ کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے فوراً بعد اپنے پہلے بچے کی منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ آج کل پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ کے شوٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔

فلم کی تیاری ابھی شروع نہیں ہوئی لیکن یہ بہت جلد ہو سکتا ہے کیونکہ فرحان نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لوکیشنز تلاش کر رہے ہیں۔

ای ٹائمز کے مطابق کترینہ نے اپنے دوستوں کو بتایا ہے کہ ’میں ان فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی- جو میں وجے سیتھوپتی اور فرحان اختر کے ساتھ کر رہی ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم