کینیڈا کے مطابق پاکستانیوں کے لیے عارضی رہائشی ویزا (ٹی آر وی) کے لیے پروسیسنگ کا وقت ’مستقبل قریب‘ میں کم کر کے 30 دن کر دیا جائے گا۔
اس بات کا اعلان کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے وزیر شون فریزر نے جمعے کو کیا۔
عرب نیوز کے مطابق کینیڈا میں دو لاکھ 15 ہزار پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں۔ 2019 میں کینیڈا میں مستقل رہائشیوں کا پانچواں بڑا حصہ پاکستان سے تھا۔
شون فریزر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’فی الحال پاکستانیوں کی جانب سے ایک مکمل ٹی وی آر درخواست پر 60 دنوں میں کارروائی کی جائے گی جب کہ ہم مستقبل قریب میں اسے 30 دن تک کم کرنے توقع کر رہے ہیں۔
پاکستانیوں کی شکایات کے مطابق اس سے پہلے ویزا پروسیسنگ میں 800 دن سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوتا تھا۔
شان نے مزید کہا: ’ویب سائٹ یہ وقت 802 دن دکھاتی ہے کیوں کہ ہم اس وقت سے پرانی درخواستوں پر کارروائی کر رہے ہیں جب کرونا وبا کی وجہ سے سرحدیں بند تھیں۔ ہم نے پاکستانیوں کے ٹی آر ویز کے بیک لاگ کو نمایاں طور پر 55 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار ے کم کر دیا ہے۔‘
Attention Pakistani visa applicants
— Sean Fraser (@SeanFraserMP) May 4, 2023
Visa processing times are not 802 days for new applications. Currently, a complete TRV application from Pakistan will be processed in 60 days, and we expect to hit 30 days in the near future.
ان کے بقول: ’ہم اسلام آباد میں ایک نئے پروسیسنگ سینٹر میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ انڈو پی اے سی خطے میں پروسیسنگ اور انٹرویو کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کینیڈا اور پاکستان کے درمیان 1947 میں سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔ پاکستان میں کینیڈا کا سفارتی مشن اسلام آباد میں ایک ہائی کمیشن، کراچی میں ایک قونصل خانے اور تجارتی دفتر اور لاہور میں ایک قونصل خانے پر مشتمل ہے۔
کینیڈا میں پاکستانی مشن اوٹاوا میں ایک ہائی کمیشن اور مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قونصلیٹ جنرل پر مشتمل ہے۔
2020 میں کینیڈا پاکستان کا 36 واں سب سے بڑا برآمدی ملک تھا جب کہ ان ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 1.11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس میں کینیڈین برآمدات کا حصہ 669 ملین ڈالر تھا جب کہ پاکستان سے 438 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
کینیڈا کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں تعلیم، معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی، ماحول دوست ٹیکنالوجی، توانائی، تیل اور گیس، زرعی خوراک اور لکڑی کے شعبوں میں مواقع موجود ہیں۔