تین مرتبہ ٹینس گرینڈ سلَیم کے فاتح اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنسناٹی سنگلز کے دوران اپنے سات ماہ کے پہلے سنگلز میچ میں ’بس ٹھیک‘ کارکردگی دکھائی۔ انہیں 6۔4، 6۔4 سے رچرڈ گیسکے کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
جنوری سے کیریئر کو خطرے میں ڈالنے والی زخمی کولہے کی بیماری کا سامنا کرنے والے مرے نے کہا کہ ’ایمان سے مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا کیا ہوگا۔ میں نے ٹھیک ہی کیا۔‘
ان کا مزید تھا: ’میچ میں بہت سی ایسی چیزیں تھی جو میں بہتر کرسکتا تھا لیکن آپ کو حقیقت پسند ہونا چاہیے کہ آپ کی توقعات کیا ہیں، یعنی آپ کس طرح کھیلتے ہیں اور بال کو ہِٹ کرتے ہیں۔‘
مرے نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران جسمانی طور پر اچھا احساس ہوا۔ ’میری ٹانگیں میچ کے آخر میں تھوڑی بھاری تھیں۔ جب رچرڈ نے شاٹ کھیلی تو میں بال کی جانب بھاگا ہی نہیں، میں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اس کا میرے کولہے سے کچھ لینا دینا نہیں تھا بس میں ہی بال کے لیے نہیں بھاگا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مرے نے آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پانچ سیٹ کے میچ کے بعد سے کوئی سنگل میچ نہیں کھیلا تھا اور جہاں انہوں نے اس خدشے کا روتے ہوئے اظہار کیا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔
28 جنوری کو بائیں کولہے کی سرجری کے بعد انہوں نے واپسی پر آہستہ آہستہ توجہ دی۔
مرے گذشتہ دو ماہ سے ڈبلز کھیل رہے تھے اور لندن میں فلیسیانو لوپز کے ہمراہ کوئنز کلب بھی جیت چکے ہیں۔
تاہم وہ گیسکے کے لیے کچھ خاص مزاحمت نہیں پیش کرسکے۔ گیسکے کو بھی جنوری میں سرجری کی ضرورت پڑی تھی۔
مرے نے میچ کا آغاز ڈبل فالٹ کے ساتھ کچھ اچھا نہیں کیا، تاہم وہ پُرامید ہیں کہ اپنی کارکردگی بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا: ’میرے خیال میں مزید چند ہفتوں کی پریکٹس اور چند مزید میچوں سے میں زیادہ بہتر کرسکوں گا۔‘ تاہم وہ یو ایس اوپن میں سنگلز کے طور پر نہیں کھیلیں گے۔
البتہ یو ایس اوپن کے منتظمین جاننا چاہ رہے تھے کہ آیا انہیں وائلڈ کارڈ انٹری میں دلچسپی ہوگی یا نہیں۔ ’مجھے لگا کہ میں مزید چند میچ کھیل کر اس کے بعد اس قسم کا فیصلہ کروں۔‘ انہیں معلوم ہے کہ شاید گرینڈ سلَیم میں بیٹ آف فائیو میچ ان کے لیے زیادہ بڑا چیلنج ہوں گے۔