آئی ایم ایف سربراہ کی یقین دہانی پر بجٹ میں اقدامات کیے: وزیراعظم

جمعے کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی سربراہ سے ایک گھنٹہ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان سے زبانی یقین دہانی حاصل کی۔

اسلام آباد، نو مئی، 2023: وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے (سکرین گریب)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز میں بعض اقدامات آئی ایم ایف کی سربراہ کی جانب سے عالمی ادارے فنڈز کے فنڈز کی منظوری سے متعلق زبانی یقین دہانی کے بعد کیے ہیں۔ 

جمعے کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ان کی آئی ایم ایف کی سربراہ کے ساتھ ٹیلیفون پر ایک گھنٹہ تک گفتگو ہوئی۔ ’میں نے ان سے (پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض سے متعلق) زبانی یقین دہانی کا کہا اور انہوں نے زبانی یقین دہانی دے دی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف کا نواں جائزہ اسی مہینے منظور ہو جائے گا اور فوراً بعد آئی ایم ایف کے بورڈ سے بھی اس کی منظوری مل جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پورا کی ہیں اور اب کوئی ایسی چیز باقی نہیں رہی جو قرض کی وصولی میں رکاوٹ بن سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے برادر مسلم ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو تین ارب ڈالر دیے، جن سے پاکستانی معیشت کے لیے کافی مددگار ثابت ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کابینہ کو بتایا کہ خراب معاشی صورت حال میں گذشتہ دو تین مہینوں کے دوران چین نے پاکستان کی بہت مدد کی جس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پاکستانی معیشت کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے جس سے معاشرے میں کم آمدنی والے طبقات سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے علاوہ ملک میں اقتصادی ترقی کو تیزی کی راہ پر ڈالنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت