گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، پانچ افراد جان سے گئے: ترک وزارت دفاع

ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انقرہ کے علاقے ایلماداگ میں ایم کے ای راکٹ اور دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔‘

واقعے میں مرنے والوں کی لاشیں ملبے سے نکلا لی گئی ہیں جبکہ پراسیکیوٹرز نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے قریب راکٹ اور گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ کارکن مارے گئے ہیں۔

ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی کے مطابق وزارت دفاع نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انقرہ کے علاقے ایلماداگ میں ایم کے ای راکٹ اور دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔‘

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی اور انتظامی سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جس مقام پر علی الصبح دھماکہ ہوا وہ ترکی کی مشینری اور کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن کی ملکیت ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق علاقے کے گورنر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ترکی کی فوج کے لیے گولہ بارود تیار کرنے والے کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد جان سے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صوبہ انقرہ کے گورنر واسپ ساہین نے فیکٹری میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک کیمیائی ردعمل کے نتیجے میں صبح آٹھ بج کر 45 منٹ پر بارود بنانے والے حصہ میں دھماکہ ہوا۔ بدقسمتی سے پانچ ملازمین جان سے گئے۔‘

جان سے جانے والے تمام افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں اور پراسیکیوٹرز نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آرڈننس فیکٹری ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) دور ایلماداگ کے علاقے میں واقع ہے۔ گولہ بارود تیار کرنے کا کارخانہ یہ ترکی کی وزارت دفاع کا حصہ ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا