جیب میں پڑے فونز کی کالز پر برطانوی پولیس کا انتباہ

برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کے ایک افسر نے خبردار کیا ہے کہ اینڈروائیڈ فونز پر ممکنہ طور پر موجود ایک سیٹنگز کی وجہ سے جیب میں پڑے فونز سے ایمرجنسی سروسز کے نمبر پر کالز کی جا رہی ہیں۔

ایمبولینس سروس کے مطابق پیر کو اسے 999 پر ہنگامی مدد کی 7751 کالیں موصول ہوئیں جو 2021 میں نئے سال کے آغاز سے ایک دن قبل کے بعد سے کالوں سب سے زیادہ تعداد ہے(اے ایف پی فائل)

برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کے ایک افسر نے خبردار کیا ہے کہ اینڈروائیڈ فونز پر ممکنہ طور پر موجود ایک خطرناک سیٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ جیب میں پڑے فون سے ایمرجنسی فون لائنز پر کالز کی جا رہی ہیں۔

اینڈروائیڈ موبائل فونز میں ’ایمرجنسی ایس او ایس‘ نامی سیٹنگز ہوتی ہیں جس کا مقصد لوگوں کے لیے مدد کی خاطر کال کرنا آسان بنانا ہے۔

 اگر کوئی شخص پاور بٹن کو پانچ یا اس سے زیادہ بار دباتا ہے تو وہ ہنگامی سرگرمی شروع کر دیتا ہے مثال کے طور پر مدد کے لیے کال کرنا۔

صارف طے کر سکتے ہیں کہ وہ ان سیٹنگز سے کیا کام لینا چاہتے ہیں لیکن پہلے سے کی گئی سیٹنگز کی وجہ سے فون پولیس کے نمبر پر کال کرتا ہے تاکہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں خبردار ہو جائے۔

میٹ پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ ڈین آئیوی کے مطابق جس آسانی سے موبائل پر ان سیٹنگز کو فعال کیا جا سکتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ برطانیہ میں ایمرجنسی نمبر 999 پر حادثاتی طور پر کالز کی جا رہی ہیں۔ جب موبائل فون لوگوں کی جیب میں ہوتے ہیں تو پاور بٹن دب جانے اور ایمرجنسی کی صورت میں کال موصول کرنے والے افراد جن پر پہلے ہی دباؤ ہوتا ہے، ان کام کام بڑھ جاتا ہے۔

میٹ پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ’لوگ بوجھ کو کم کرنے میں مدد کے لیے اس فیچر کو غیر فعال کر دیں۔‘

 انہوں نے ان سیٹنگز کو ’مسئلہ‘ قرار دیا تاہم کچھ صارفین اسے فعال رکھ سکتے ہیں اگر انہیں لگتا ہے کہ اس کے ہنگامی صورت حال میں استعمال کا امکان موجود ہے۔

آئیوی نے کہا کہ ہفتے کو میٹ پولیس کو 999 کے ذریعے 9500 کالیں موصول ہوئیں ’جس کی مثال نہیں ملتی‘ جبکہ نان ایمرجنسی لائنوں پر 3000 کالیں موصول ہوئیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کالوں میں سے صرف 20 فیصد پر ہنگامی صورت حال میں پولیس بھیجنے کی ضرورت تھی۔

آئیوی نے اس مسئلے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اینڈروائیڈ ڈیوائسز پر ایس او ایس آٹو موڈ میں ایک مسئلہ ہے اس لیے ہم آپ سے مدد طلب کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انہوں نے کہا کہ لوگ سیٹنگز میں جا کر ’ایمرجنسی ایس او ایس‘ کو منتخب کر کے اس فیچر کو بند کر دیں۔ سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو بند یا تبدیل کیا جا سکتا ہے تاکہ موبائل فون 999 پر کال نہ کرے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ صرف اس وقت 999 پر کال کریں جب انہیں فوری طور پر پولیس کی ضرورت ہو تاکہ پولیس کی گاڑی کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے جا رہی ہو۔ جب کسی کی جان کو خطرہ لاحق ہو، فوری طور پر سنگین تشدد یا کسی شخص کو شدید چوٹ لگنے یا املاک کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔

 آئیوی لندن ایمبولینس سروس کی ایک پوسٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں بتایا گیا کہ اسے تاریخی تعداد میں بھی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔

ایمبولینس سروس کی پوسٹ کے مطابق پیر کو اسے 999 پر ہنگامی مدد کی 7751 کالیں موصول ہوئیں جو 2021 میں نئے سال کے آغاز سے ایک دن قبل کے بعد سے کالوں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ انہوں نے لوگوں سے صرف جان لیوا ہنگامی صورت حال میں 999 پر کال کرنے کا کہا ہے۔

آئی فون کا اپنا ایمرجنسی ایس او ایس فیچر بھی ہے۔ اگرچہ اس کے ڈیزائن کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اس کے حادثاتی طور پر متحرک ہونے کا امکان کم ہے۔

 نئے فونز پر اسے والیم اور پاور بٹن دبانے سے فعال کیا جاتا ہے اور پرانے فونز پر اسے پانچ بار پاور بٹن دبانے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم دونوں ہی صورتوں میں اس کے لیے صارفین کو ایک سلائیڈر کو بھی استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہنگامی کال کے فیچر کو فعال کر دیتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی