عید الاضحیٰ: ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات اور قربانی

سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

10 جولائی 2022 کی اس تصویر میں کراچی میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقعے پر لوگ دعا مانگتے ہوئے(فائل تصویر: اے ایف پی)

ملک بھر میں آج (بروز جمعرات) عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

دن کے آغاز پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازِ عید ادا کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ عید حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ملک و قوم کی سلامتی  اور اللہ کی رحمت کے حصول کی دعا کی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے۔ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔‘

نماز عید کے موقعے پر ملک بھر میں مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور رہی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان