بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہونے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق 57 سالہ اداکار کو شہر میں اپنی ایک آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ناک پر چوٹ لگی۔
ذرائع کے مطابق فلم پٹھان کے ہیرو کی ناک سے ’خون بہنے لگا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔‘
ای ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ’ان (شاہ رخ خان) کی ٹیم کو ڈاکٹروں نے مطلع کیا کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور کنگ خان کو خون بہنے سے روکنے کے لیے معمولی سرجری کی ضرورت ہوگی۔‘
’آپریشن کے بعد شاہ رخ خان کو ان کی ناک پر پٹی کے ساتھ دیکھا گیا۔ وہ اب (انڈیا) واپس آ چکے ہیں اور گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔‘
یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کب پیش آیا۔
دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے شاہ رخ خان کے نمائندوں سے رابطہ کیا ہے۔
قبل ازیں رواں سال شاہ رخ خان نے چار سال کے جمود کے بعد اپنی فلم پٹھان ریلیز کی۔ اس فلم کا بہت انتظار کیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر مداحوں سے ملاقات کی نشست کے دوران شاہ رخ خان نے چار سال کے دوران کیا کیا، اس حوالے سے انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے فلم ساز کی بجائے گھر بیٹھ کر ایک فلم بین کی حیثیت سے وہ تمام فلمیں دیکھیں جو دیکھ سکتا تھا۔‘
25 جنوری کو ریلیز ہونے کے فوراً بعد فلم پٹھان نے سنیما کی تاریخ میں بڑے پردے پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ہندی فلم بن کر تاریخ رقم کر دی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جاسوسی تھرلر دنیا بھر میں 8000 سنیما گھروں میں دکھائی گئی۔
اس سال اپریل میں شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا کو کوسمیٹکس ساز کمپنی مے بلین کی انڈیا کے لیے نئی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔
© The Independent