معروف امریکی لاٹری گیم ’پاور بال‘ جیک پاٹ ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا کیوں کہ پیر کی شب ہونے والی ڈرائنگ میں کسی بھی فاتح کے تمام چھ نمبرز میچ نہیں ہو سکے۔
17 جولائی کو، جن کھلاڑیوں نے پاور بال ٹکٹ خریدا، وہ ریڈ پاور بال 21 کے لیے پانچ، آٹھ، نو، 17 اور 41 نمبرز چننے میں ناکام رہے۔
بدھ (19 جولائی) کو ہونے والی اگلی ڈرائنگ کے لیے جیک پاٹ کا تخمینہ ایک ارب ڈالر ہے۔
لاٹری کمپنی کے مطابق کروڑوں ڈالر کا انعام اس وقت ساتواں سب سے بڑا امریکی لاٹری جیک پاٹ اور پاور بال کا تیسرا سب سے بڑا جیک پاٹ ہے۔
تاہم پیر کی شب ہونے والی ڈرائنگ میں ملک بھر میں 28 لاکھ سے زیادہ ووننگ ٹکٹس تھیں۔ پیر کو سب سے زیادہ جیتنے والے ٹکٹس میں پانچ ایسی ٹکٹس شامل تھیں جو 10 لاکھ ڈالر کے لیے پانچویں وائٹ بال نمبرز سے میچ کر گئی تھیں۔
88 ٹکٹیں ایسی تھیں جنہوں نے 50 ہزار ڈالر کے انعامات جیتے اور 28 ٹکٹس پر دو لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔
اگر کسی کھلاڑی کے بدھ کی ڈرائنگ کے دوران تمام چھ نمبرز میچ ہو گئے تو وہ 30 سالوں میں ادا ہونے والے ایک ارب ڈالر گھر لے جا سکیں گے یا انہیں ٹیکس کٹنے سے پہلے 516.8 ملین ڈالر کیش لینے کا آپشن دیا جائے گا۔
پاور بال کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو ایک سے 69 کے درمیان پانچ نمبروں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور پھر ایک سے 26 کے درمیان ایک پاور بال نمبر کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
پہلے پانچ نمبر وائٹ بالز پر ظاہر ہوتے ہیں جب کہ پاور بال نمبر ریڈ بال کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ اگر کھلاڑی کی ایک ٹکٹ پانچوں نمبروں کے علاوہ پاور بال نمبر سے بھی میچ کر جائے تو وہ کھلاڑی جیک پاٹ جیت جاتا ہے۔
تاہم پاور بال جیک پاٹ جیتنے کا امکان 292.2 ملین میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گذشتہ سال نومبر میں ریکارڈ توڑ دو ارب ڈالر مالیت کا پاور بال جیک پاٹ کیلیفورنیا کے رہائشی ایڈون کاسترو نے جیتا تھا جنہوں نے اپنا ٹکٹ لاس اینجلس کے باہر الٹاڈینا کے ایک گیس سٹیشن سے خریدا تھا۔
کاسترو نے نقد انعام کو یک مشت طور پر قبول کرنے کا انتخاب کیا جس کا مطلب تھا کہ ٹیکس کے بعد انہیں 997.6 ملین ڈالر ملے۔
اس انعامی رقم سے کاسترو نے مبینہ طور پر کیلی فورنیا میں ہالی وڈ ہلز پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا ایک مینشن خریدا تھا۔
اپریل سے لے کر اب تک کسی نے بھی پاور بال جیک پاٹ نہیں جیتا لیکن ریاست اوہائیو کے ایک نامعلوم رہائشی نے 252.6 ملین ڈالر انعام جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پاور بال کے مطابق تب سے اب تک بغیر ونر کے لیے لگاتار 35 ڈرائنگ ہوئی ہیں۔
وہ لوگ جو اگلی پاور بال ڈرائنگ میں بدقسمت رہے ان کے پاس اب بھی میگا ملینز جیک پاٹ جیتنے کا موقع ہے جس کا فی الحال تخمینہ 640 ملین ڈالر ہے۔ میگا ملینز جیتنے والے کے پاس 328 ملین ڈالر کیش آپشن گھر لے جانے کا اختیار ہے۔
اگلی میگا ملینز ڈرائنگ منگل 18 جولائی کو مشرقی ٹائم زون کے مطابق رات 11 بجے ہو گی۔
© The Independent