ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر پاکستان میں نئے برطانوی ہائی کمشنر مقرر

کرسچیئن ٹرنر سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جگہ دسمبر تک ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

کرسچیئن ٹرنر 2017 سے برطانوی وزیراعظم کے عالمی امور کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں (تصویر: برطانوی ہائی کمیشن)

برطانیہ نے ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق نئے ہائی کمشنر سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جگہ دسمبر تک ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، جنہیں دوسری سفارتی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرسچیئن ٹرنر 2017 سے برطانوی وزیراعظم کے عالمی امور کے مشیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2016 سے 2017 تک وزیراعظم کے قومی سلامتی کے نائب مشیر رہے۔ انہوں نے دولتِ مشترکہ آفس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبے پر کام کیا۔ شمالی افریقہ ڈائریکٹوریٹ میں ذمہ داریاں نبھائیں اور ماحولیاتی تبدیلی کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

وہ 2017 میں برطانیہ کے خارجہ اور دولتِ مشترکہ آفس میں ڈائریکٹر جنرل مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور افریقہ رہے جبکہ 2012 سے 2016 تک نیروبی میں برطانوی ہائی کمشنر کے عہدے پر کام کرنے سمیت مختلف اہم سفارتی ذمہ داریاں پوری کرچکے ہیں۔وہ 1998 سے 2003 تک کابینہ آفس میں قائم وزیراعظم سٹریٹیجی یونٹ میں ڈپٹی ٹیم لیڈر سمیت کابینہ کی اقتصادی اور داخلی کمیٹیوں کے سیکرٹری بھی رہے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان