نائجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفارا میں مسلح افراد کے ایک گروہ کے حملے میں سات فوجیوں سمیت کم از کم 34 افراد جان سے گئے۔
علاقے کے رہائشیوں کے ایک گروہ کے سربراہ اسماعیل ماگاجی نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حملہ ریاست کے مقامی حکومت کے علاقے مارو کے دور دراز دان گلبی نامی ضلع میں پیر کی سہ پہر کیا گیا۔
ایک دوسرے رہائشی لاولی زونئی نے بتایا: ’حملے میں 27 دیہاتی مارے گئے جب کہ کمیونٹی کی مدد کے لیے جاتے ہوئے سات فوجی اہلکاروں کو گھات لگا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔‘
زمفارا ریاستی پولیس کے ترجمان نے فوری طور پر اس واقعے کی تصدیق کے لیے فون کالز کا جواب نہیں دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بھاری مسلح افراد کے گروہ، جنہیں مقامی طور پر ڈاکو کہا جاتا ہے، نے گزشتہ تین سالوں میں نائیجیریا کے شمال مغرب میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ان گروہوں نے ہزاروں لوگوں کو اغوا اور سینکڑوں موت کے کگات اتارا ہے، جب کہ اکثر علاقوں میں بعض سڑکوں پر یا کھیتوں سے سفر کرنا غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔
ان حملوں نے نائجیریا کی سکیورٹی فورسز کو پریشان کر رکھا ہے، جو شمال مشرق میں 14 سال سے جاری اسلام پسند بغاوت، وسطی علاقے میں پرتشدد کسانوں کے چرواہے اور فرقہ وارانہ جھڑپوں اور جنوب مشرق میں ایک علیحدگی پسند گروپ کے بڑھتے ہوئے حملوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔