ہیونڈائی اور کیا موٹرز کے مطابق ’آتشزدگی کے خطرے کے پیش نظر شمالی امریکہ میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد نئی گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے۔‘
دونوں کمپنیوں نے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ مرمت ہونے تک اپنی گاڑیاں عمارتوں سے باہر اور دور پارک کریں۔
جن گاڑیوں کو واپس طلب کیا گیا ہے ان میں ہیونڈائی 2023-2024 پالی سیڈ، 2023 ٹوساں، سوناٹا، ایلانٹرا اور کونا گاڑیاں اور 2023-2024 سیلٹوس اور 2023 کیا سول اور سپورٹیج گاڑیاں شامل ہیں۔
امریکہ میں ہیونڈائی کی تقریباً 52 ہزار گاڑیاں اور 40 ہزار کیا گاڑیاں، کینیڈا میں 11 ہزار ہیونڈائی گاڑیاں اور 10 ہزار 700 کیا گاڑیاں اس فہرست میں شامل ہیں۔
کورین آٹومیکرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول اسمبلی کے الیکٹرانک کنٹرولرز میں خراب برقی اجزا شامل ہو سکتے ہیں جو پمپ کو زیادہ گرم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
مالکان کو ستمبر کے آخر میں مطلع کیا جائے گا اور ڈیلرز ضرورت کے مطابق الیکٹرک آئل پمپ کنٹرولر کا معائنہ کریں گے اور اسے تبدیل کریں گے۔
کیا نے کہا ہے کہ اس کے پاس ممکنہ طور پر آتشزدگی کے واقعات کی چھ رپورٹیں ہیں لیکن کوئی حادثہ یا زخمی نہیں ہوا جبکہ ہیونڈائی کے پاس اسی طرح کی چار رپورٹیں ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آٹومیکرز نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو بتایا کہ مارچ میں پیداوار سے ایک مشتبہ حصہ ختم کر دیا گیا تھا۔
ہیونڈائی نے ڈیلرز کو ہدایت دی ہے کہ ان صارفین کو کرائے کی گاڑیاں فراہم کی جائیں جو اپنی گاڑی چلانے میں محفوظ محسوس نہیں کرتے تاوقتیکہ مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔
ہیونڈائی کا کہنا ہے کہ اگر مالکان کو جلنے یا پگھلنے والی بدبو کا پتہ چلے تو وہ گاڑی کو قریبی ہیونڈائی ڈیلر کے پاس لے جائیں اور اسے چلانے کی کوشش نہ کریں۔
ہیونڈائی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے خطرے کے علاوہ گرمی کے باعث شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گاڑیوں کے دیگر کنٹرولر متاثر ہو سکتے ہیں۔
ہیونڈائی نے دسمبر میں کہا تھا کہ اسے 2023 میں ہیونڈائی پالسیڈ گاڑی کے الیکٹرک آئل پمپ کے وائر ہارنیس / کنیکٹر پر گرمی کی کمی کی رپورٹ موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد آٹومیکر نے تحقیقات شروع کردی تھیں۔
کیا نے جون میں کہا تھا کہ اسے 2023 کی سول ماڈل گاڑی میں پگھلنے کی رپورٹ ملی ہے۔