وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ پاکستان قرض کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کئے بغیر اپنے مالیاتی خسارے میں کمی اورمعیشت کی صورتحال کو بہتربناسکتاہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لئے سعودی عرب کامالیاتی پیکج غیرمشروط اور تین فیصد کی انتہائی کم شرح منافع پرہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ ماہ ملکی برآمدات کے حجم میں واضح اضافہ دیکھاگیا۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت کم آمدنی والے افراد کے لئے بجلی اورگیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔