پاکستان تھیٹر فیسٹول سے ثقافتی سفارت کاری ہو گی: منتظم

کراچی میں ایک ماہ کے لیے ’پاکستان تھیٹر فیسٹول 2023‘ جاری ہے جس میں کئی غیر ملکی تھیٹر گروپ شرکت کر رہے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہفتے کو ’پاکستان تھیٹر فیسٹول 2023‘ کے دوسرے دن بھی مختلف ملکوں کے تھیٹر گروپس نے پرفارم کیا۔

جمعے کی شام سے شروع ہونے والے میلے کا افتتاح ہدایت کار و اداکار سلمان شاہد کے تھیٹر ’پیٹریاٹ اینڈ عبداللہ‘ سے کیا گیا۔  

شیڈول کے مطابق آج امریکی تھیٹر گروپ ’اپ لفٹ‘ اپنا ڈرامہ ’تھرو دی ویوز‘ جب کہ اتوار کو سری لنکا کا ڈانس گروپ ’کانیہ رقص‘ پیش کرے گا۔  

میلے میں پاکستان سمیت امریکہ، جرمنی، ترکی، ایران اور سری لنکا کے تھیٹر گروپ شریک ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے کہا ’یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول ہے جس میں دنیا بھر سے تھیٹر گروپ شرکت کر رہے ہیں۔ اس لیے اسے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول بھی کہا جا سکتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ میلہ آٹھ ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا، جس دوران 29 مقامی ڈرامے پیش کیے جائیں گے، نیز ورک شاپ اور مباحثے بھی منعقد ہوں گے۔  

احمد شاہ نے مزید بتایا: ’اس میلے کے ذریعے ہم ثقافتی سفارت کاری کر رہے ہیں جس سے پاکستان کا تاثر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

’دنیا کے فنکار یہاں آئیں اور یہاں کے فنکاروں سے سیکھیں اور ہمارے فنکار دیگر ممالک کے فنکاروں سے سیکھیں۔‘

میلے کے دوران انگریزی، جرمن، اردو، سنہالی، سندھی زبانوں سمیت مختلف زبانوں میں تھیٹر منعقد ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فن