سربیا کے سٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ اپنے نام کیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے 24 واں گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے کا عالم ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
اس سے قبل مارگریٹ کولٹ نے سب سے زیادہ 24 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ حاصل کر رکھا تھا۔
نوواک جوکووچ نے فائنل میں روسی حریف ڈینینل میدیدیف کو چھ تین، سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔
ٹرافی وصول کرتے وقت 24 نمبر کی سفید جیکٹ پہنے ہوئے نوواک جوکووچ نے کہا کہ ’میں نہیں جانتا کہ کہاں سے شروع کروں۔ یہ میرے لیے دنیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ بیان کرنا مشکل ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں 24 گرینڈ سلیم (جیتنے) کے بارے میں بات کروں گا لیکن گذشتہ چند برسوں کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ میرے پاس ایک موقع ہے کیوں نہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔‘
سربیا کا یہ کھلاڑی ایک ہی سیزن میں چار مرتبہ تین گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جوکووچ کے کوچ گوران ایوانیسیوچ نے کہا کہ ’وہ (جوکووچ) ایک الگ قسم کا ہے۔ کھیل کے لحاظ سے دنیا میں ان جیسے زیادہ لوگ نہیں ہیں۔ یہ کھیل کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔‘
میدویدیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ’سب سے پہلے میں نوواک سے پوچھنا چاہتا ہوں: تم ابھی تک یہاں کیا کر رہے ہو ‘
انہوں نے کہا ’مجھے نہیں پتہ آپ کب تھوڑا سست ہوں گے۔ میرا مطلب ہے کہ میرا کیریئر برا نہیں ہے اور میرے پاس 20 ٹائٹل ہیں۔ آپ کے پاس 24 گرینڈ سلیم ہیں۔ واہ واہ۔‘
میدویدیف نے 2021 کے فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر انہیں 1969 میں روڈ لیور کے بعد ایک ہی سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلا کھلاڑی بننے سے روک دیا۔