اسرائیل کے لیے جاسوسی پر ایران میں خاتون کو 10 برس قید کی سزا

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملک کی انٹیلی جنس وزارت نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے اس کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک عہدیدار نے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کو بتایا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ کو موت کی سزا بھی سنا دی گئی تھی۔(اے ایف پی)

ایران کی ایک عدالت نے برطانیہ اور ایران کی دہری شہریت رکھنے والی خاتون سمیت تین افراد کو سکیورٹی سے متعلق کیس میں قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی نژاد برطانوی شہری انوشے آشوری پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیلی نے کہا: ’انوشے آشوری موساد سے رابطے میں رہی ہیں اور انہوں نے بہت ساری انٹیلی جنس معلومات اس ملک (اسرائیل) بھجوائی تھیں۔‘

’انہیں جاسوسی کے جرم میں دس برس اور غیر قانونی طور پر رقم حاصل کرنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا دی گئی ہے۔‘

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اور مقامی شخص علی جوہری کو بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں دس قید کی سزا دی گئی ہے۔

اسماعیلی کا کہنا تھا کہ علی جوہری کئی سالوں سے اسرائیل کے لیے جاسوسی میں ملوث تھے اور انہوں نے حال ہی میں ایک ایشیائی ملک میں موساد کے آپریٹیوز سے ملاقات میں ان کو انقلابی گارڈز کے ترقیاتی اور تعمیراتی ونگ ’خاتم الانبیا‘ پروجیکٹ  کے حوالے سے خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔

ایران نے مغربی ممالک کی دوہری شہریت رکھنے والے اکثر افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں امدادی تنظیم سے وابسطہ ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغیری اور ایرانی نژاد فرانسیسی ادیبہ فاریبا ادیلکا بھی شامل ہیں۔ امیری کی طرح مغرب سے ایران لوٹنے والے اکثر افراد پر ایرانی سکیورٹی ایجنسیاں جاسوسی کا الزام لگا کر گرفتار کر لیتی ہیں۔ 

اس سے قبل 22 جولائی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے تعلق رکھنے والے 17 ’جاسوسوں‘ کو گرفتار کرلیا تھا جن میں سے کچھ کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔ تاہم  یہ واضح نہیں ہے کہ آج (منگل کو) سنائی گئی سزاؤں کا اس کیس سے تعلق ہے یا نہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملک کی انٹیلی جنس وزارت نے جولائی میں کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑتے ہوئے اس کے 17 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کو بتایا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ کو موت کی سزا بھی سنا دی گئی تھی۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب ایران اور مغربی اقوام بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات میں مسلسل تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

ایران اور برطانیہ کے تعلقات ایک دوسرے کے تیل بردار بحری جہازوں کو قبضے میں لیے جانے کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے کشیدہ ہیں۔

ایران نے 20 جولائی کو آبنائے ہرمز میں دو برطانوی آئل ٹینکرز قبضے میں لے لیے تھے جبکہ اس سے چند دنوں پہلے برطانیہ کے رائل میرینز نے ایک ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا تھا جس پر تیل شام لے جانے کا شبہ تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا