پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیو کمپنی ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (HNMPL) نے پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے اپنی پانچوں مقامی طور پر اسمبلڈ ایس یو وی ہنڈائی سینٹا فے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں جاری ایک بیان کے مطابق ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے جدید ترین ایس یو وی ہنڈائی لانچ کر کے پاکستان آٹو انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مزید واضح کیا ہے۔ سینٹا فے کو مقامی طور پر اسمبل شدہ D-SUV Hybrid گاڑی کے طور پر مقامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے قابل بناتا ہے جو کہ ماحول دوست ہونے کے باعث پاکستان کے لیے ایک روشن اور سرسبز مستقبل کے لیے ان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ جدید خصوصیات اور ٹیکنالوجی پر مشتمل ہنڈائی سینٹا فے کے ذریعے پاکستان آٹو موٹیو انڈسٹری کی ایس یو وی مارکیٹ میں حقیقی مقابلہ کرنے والی کمپنی کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان کے مطابق ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی تیار کردہ ہنڈائی سینٹا فے آرام دہ، محفوظ، شاندار ڈیزائن اور حیرت انگیز خصوصیات پر مشتمل ہے جسے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
شاندار سہولیات اور کارگردگی کی حامل ہنڈائی سینٹا فے پاکستانی آٹومارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہے جسے گاڑیوں کے شوقین افراد اور صارفین شہری علاقوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئےHNMPL کے سی ای او، حسن منشا نے کہا کہ ’ہنڈائی مقامی طور پر تیار کردہایس یو وی نڈائی سینٹا فے کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہے اور ہم مستقبل میں بھی پاکستانی آٹو موٹیو مارکیٹ میں نئی اور جدید مصنوعات لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
’ہنڈائی سینٹا فے پاکستانی صارفین کے آٹو موٹیو تجربے کو مزید شاندار بنانے اور اس مارکیٹ میں اپنے قد م مضبوط کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے بیان میں اس گاڑی کی لانچ کی تاریخ یا اس ماڈل کی قیمت یا دیگر خصوصیات کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں بتایا ہے۔
اس سے قبل مارچ 2021 میں ہنڈائی کمپنی نے اپنی کار ایلینٹرا متعارف کروا تھی جس کا کافی عرصے سے انتظار تھا، البتہ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ ہنڈائی نے پرانے ماڈل کی گاڑی مہنگی قیمت پر لانچ کر دی ہے۔
ہنڈائی نشاط موٹرز نے اس گاڑی کی اس وقت قیمت 40 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی تھی اور فی الحال اس کا صرف ایک ہی ٹرم دستیاب ہے جس کا انجن دو ہزار سی سی ہے۔
ٹوئٹر پر محمد انس کے ہینڈل سے ایک صارف نے لکھا: ’میرا خیال تھا ہنڈائی، کیا اور دوسری کمپنیاں ٹویوٹا، ہنڈا اور سوزوکی کی اجارہ داری توڑ دیں گی، اور اچھی قیمتیں متعارف کروائیں گی۔ افسوس کہ وہ بظاہر ان سے مل گئی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے لکھا کہ اس گاڑی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
البتہ پاکستان میں ہنڈائی سینٹا فے کی قیمت استعمال شدہ ہنڈائی سینٹا فے کی قیمت دو کروڑ روپے کے لگ بھگ مل رہی ہے۔ پاکستان میں ہنڈائی سینٹا فے کی یہ قیمتیں ماڈل سال، مائلیج، ویریئنٹ اور گاڑی کی مجموعی حالت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔