ایشین گیمز 2023 کے ہاکی مقابلوں کے دوران انڈیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔
چین کے شہر ہانگژو میں کھیلے جانے والے اس میچ مین انڈیا کی جانب سے پہلا گول مندیپ سنگھ نے آٹھویں منٹ میں کیا۔
جس کے بعد 11 منٹ میں انڈین کپتان ہرمنپریت سنگھ نے دوسرا گول کر کے انڈیا کو پہلے کوارٹر کے خاتمے پر دو صفر کی برتری دلا دی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈین کپتان ہرمنپریت نے پاکستان کے خلاف چار گول سکور کیے جبکہ جرمن پریت نے ایک، ورون کمار نے دو، مندیپ سنگھ ، للت اپادھے اور شمشیر سنگھ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستانی ٹیم مقررہ وقت کے اختتام تک صرف دو گول کر سکی۔ یوں پاکستان کو انڈیا کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انیسویں ایشین گیمز میں اب تک چین 214 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ انڈیا 38 میڈلز لے کر چوتھے اور پاکستان صرف دو تمغے جیت کر ٹیبل پر 28 ویں نمبر پر موجود ہے۔
صرف ہاکی ہی نہیں بلکہ ایشین گیمز میں پاکستان اور انڈیا آج سکواس کے فائنل میں بھی مدمقابل تھے جہاں انڈیا نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔