گاجر ہی نہیں انگور بھی آنکھوں کے لیے مفید: تحقیق

چار ماہ تک روزانہ صرف مٹھی بھر انگور کھانے سے آنکھوں کی صحت کی اہم علامات بہتر ہوئیں۔

24 ستمبر 2023 کو یمن میں کسان، محمد الجلال، اپنے فارم میں انگور کاٹ رہے ہیں (روئٹرز/خالد عبداللہ)

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف گاجر ہی نہیں بلکہ انگور کھانا بھی آنکھوں کے لیے مفید ہے۔

چار ماہ تک روزانہ صرف مٹھی بھر انگور کھانے سے آنکھوں کی صحت کی اہم علامات بہتر ہوئیں۔

راز اس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ آنکھوں کی صلاحیت میں کمی آکسی ڈیٹو تناؤ کی وجہ سے ہوتی ہے اور انگور میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی ٹیم نے 34 بالغ افراد کا مشاہدہ کیا جنہوں نے 16 ہفتوں تک روزانہ ڈیڑھ کپ انگور یا پلیسیبو کا استعمال کیا۔

انگور کھانے والوں میں پلاسیبو کھانے والوں کی نسبت میکیولر پگمنٹ آپٹیکل ڈینسٹی (ایم پی او ڈی)، پلازما اینٹی آکسیڈنٹ کیپسٹی اور فینولک کانٹنٹ کی کل مقدار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

جن لوگوں نے انگور کا استعمال نہیں کیا ان میں جلد کے اندر پیمائش کے مطابق نقصان دہ اوکیولر ایڈوانسڈ گلائکیشن اینڈ پروڈکٹس (اے جی ای) میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری کے اہم خطرے کے عوامل میں آکسیڈیٹو تناؤ اور اے جی ای کی بلند سطح شامل ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ اے جی ایز ریٹینا کے عروقی اجزا کو نقصان پہنچا کر، سیلولر فنکشن کو خراب کرکے اور آکسیڈیٹوسٹریس کا سبب بن کر آنکھوں کی بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگور، جو اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر پولی فینولز کا قدرتی ذریعہ ہیں، آکسیڈیٹو تناؤ کو کم اور اے جی ای کی تشکیل کو روک سکتے ہیں۔ جن کے ریٹینا پر ممکنہ فائدہ مند اثرات ہوسکتے ہیں، جیساکہ ایم پی او ڈی میں بہتری۔

تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر جنگ ایون کم کا کہنا تھا، ’ہماری تحقیق، پہلی تحقیق ہے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ انگور کا استعمال انسانوں میں آنکھوں کی صحت پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے جو خاص طور پر بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے معاملے میں بہت دلچسپ ہے۔

’انگور ایک آسان، قابل رسائی پھل ہے جو مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ صرف ڈیڑھ کپ کی عام مقدار میں فائدہ مند اثر ڈال سکتا ہے۔‘

’انگوروں کا باقاعدگی سے استعمال ادھیڑ عمر افراد میں آنکھوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، خاص طور پر ایم پی او ڈی کو بڑھانے میں، جس کی وضاحت پلازما کی مجموعی اینٹی آکسیڈنٹ صلاحیت اور فینولک کانٹینٹ میں اضافے، اور اے جی ای ز کو کم کر کے کی جا سکتی ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت