اسرائیل روزانہ چار گھنٹے کے لیے شمالی غزہ میں کارروائی روکنے پر رضامند: امریکہ

وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں روزانہ چار گھنٹے کے لیے کارروائیاں روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ لوگ دو راہ داریوں کے ذریعے نکل سکیں۔

نو نومبر، 2023 کو فلسطینی شہری شمالی غزہ سے نکل کر جنوبی غزہ کی جانب جا رہے ہیں (اے ایف پی / محمود حمس)

  • حماس کے عسکری ونگ عزہ الدین القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں جب وہ غزہ میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  • شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ اور مغربی غزہ میں صبرا میں رات بھر اسرائیلی بمباری میں درجنوں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔
  • ہزاروں فلسطینی شمالی غزہ میں لڑائی اور اسرائیلی بمباری کی وجہ سے نقل مکانی کے لیے طویل فاصلہ طے کر رہے ہیں۔
  • اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے ایک بار پھر قیدیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
  • 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی جارجیت میں کم از کم دس ہزار آٹھ سو 12 فلسطینی جان سے جا چکے ہیں جن میں سے چار ہزار چار سو 12 بچے ہیں۔
  • اسرائیل میں اسی عرصے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1400 سے زیادہ ہے۔
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا