آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل اتوار کو انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد میں کھیلا جائے گا جہاں اس موقعے پر ہونے والی تقریب میں معروف گلوکارہ دوا لیپا فن کا مظاہرہ کریں گی جبکہ انڈین فضائیہ کی جانب سے ایئر شو کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ میچ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس میں کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی جن میں انڈیا اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم بھی شامل ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ جیتنے والے تمام سابق کپتانوں کو دعوت نامے بھیجے ہیں جن میں انڈین کرکٹ لیجنڈز مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو بھی شامل ہیں۔ دیگر بڑے مہمانوں میں مشہور اداکار امیتابھ بچن، رجنی کانت اور کمل ہاسن شامل ہیں۔
سٹار سپورٹس نے کرکٹ شائقین کے لیے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاپ سٹار دوا لیپا کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
The Pitch is perfect as @DUALIPA joins the @cricketworldcup spectacle taking questions from @klrahul @ShubmanGill #KaneWilliamson @dazmitchell47 & about the song she'd perform at the #CWC23 closing ceremony!
— Star Sports (@StarSportsIndia) November 15, 2023
Tune-in from 12PM today in the Semi-final 1 #INDvNZ#WorldCuponStar pic.twitter.com/rTk8NLqPoW
اس ویڈیو میں شبمن گل، کے ایل راہل اور کین ولیم سن جیسے کرکٹرز لیپا سے تقریب کے لیے ان کے ممکنہ گانے کے بارے میں سوال کرتے نظر آرہے ہیں۔
انڈین ایئر فورس کی سوریا کرن ٹیم ورلڈ کپ فائنل کے لیے ایئر شو کا مظاہرہ کرے گی۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ تقریب سرکاری سطح پر اختتامی تقریب کا حصہ ہوگی یا نہیں۔
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک کسی اختتامی تقریب کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے موقعے پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی۔ یہ میچ بھی نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ انڈیا کی ٹیم اس میچ کا حصہ نہیں تھی۔
تاہم اسی مقام پر بی سی سی آئی نے 14 اکتوبر کو گروپ مراحل میں ٹورنامنٹ میں انڈیا کے پہلے میچ سے قبل چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا۔ انڈیا کا یہ میچ پاکستان کے خلاف تھا۔
Air show with National Anthem of India preparation at Narendra Modi Stadium.
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 17, 2023
- This is beautiful. [ICC] pic.twitter.com/08fhHf8IGq
یہ تقریب صرف سٹیڈیم میں موجود ناظرین کے لیے تھی اور ٹیلی ویژن پر نشر نہیں کی گئی۔
تقریب میں شنکر مہادیون، سنیدھی چوہان، ارجیت سنگھ اور سکھ ویندر سنگھ جیسے کئی نامور انڈین گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل ہونے والا شو سٹار سپورٹس کی میچ کوریج کے حصے کے طور پر نشر کیا جائے گا یا ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر دکھایا جائے گا۔
روہت شرما کی کپتانی میں انڈیا اب تک ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں ہارا جب کہ آسٹریلیا ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ وہ اس سے قبل پانچ مرتبہ ٹرافی جیت چکی ہے۔
© The Independent