نکی میناج نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

 ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں اور اپنا گھر بسا لوں۔‘

میناج کو تاریخ میں سب سے زیادہ بااثر ہپ ہاپ فنکار کا اعزاز بھی ملا (اے ایف پی)

معروف گلوکار نکی میناج نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا کو چھوڑ کر اپنا گھر بسانا چاہتی ہیں۔

ہپ ہاپ گانے گانے والی میناج نے یہ اعلان ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں اور اپنا گھر بسا لوں۔ مجھے معلوم ہے آپ لوگ خوش ہیں۔ میرے مداحوں، آپ میرے گانے سنتے رہیں اور اُس وقت تک سنتے جب تک میں مر نہیں جاتی، کیوں کہ کوئی بھی مجھے چیک نہیں کر رہا ہوگا۔‘

ان کے اچانک موسیقی چھوڑنے کے اعلان نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ کئی ایک نے اس ٹوئٹ کو مذاق سمجھا۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میناج 2007 اور 2009 کے درمیان اپنے کئی گانوں کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ انہوں نے ’ایناکونڈا‘، ’سپر باس‘ اور ’سٹارشپس‘ جیسے ہٹ گانے دیے۔

ان کی پہلی البم ’پنک فرائیڈے‘ 2010 میں سامنے آئی، جس کے بعد انہوں نے 2012 میں ’رومن ری لوڈیڈ‘ پیش کی۔  

میناج کا تیسرا سٹوڈیو البم ’دا پنک پرنٹ‘ 2014 میں جاری ہوا اور ان کا تازہ ترین حالیہ البم ’کوئین‘ 2018 میں مارکیٹ میں آیا۔

اپنے کیریئر کے دوران میناج کو تاریخ میں سب سے زیادہ بااثر ہپ ہاپ فنکار کا اعزاز بھی دیا جاتا رہا۔

وہ 10 گریمی نامزدگیاں، چھ امریکی میوزک ایوارڈز، 11 بی ای ٹی ایوارڈز اور چار بلبورڈ میوزک ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی