لاہور: فیشن شو میں پاکستانی اداکار احسن فلسطین کی آواز بن گئے

شو سٹاپر بنے پاکستانی اداکار احسن خان نے عمران راجپوت کی کالی شیروانی میں سٹیج پر انٹری ایک پلے کارڈ کے ہمراہ کی، جس پر تحریر تھا: ’ہر بچے اور ہر گھر کے لیے، فلسطین کے لیے امن۔‘

ہفتے کو ہم ٹی وی اور پینٹین کے اشتراک سے ہونے والے فیشن شو میں اداکار احسن خان کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کے اقدام کو خوب سراہا گیا (ہم ٹی وی سکرین گریب)

لاہور میں ہفتے کو ہونے والے  فیشن شو میں پاکستانی اداکار احسن خان نے فلسطین کی آواز بنتے ہوئے امن کے پیغام کا پلے کارڈ اٹھا کر ریمپ پر موڈلنگ کی، جس کو شائقین میں خوب پذیرائی بھی ملی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی لاہور میں ہم ٹی وی اور پینٹین کے اشتراک سے برائیڈل فیشن ویک جاری ہے، جس میں مختلف فیشن ڈیزائنرز نے اپنے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

اس واک میں ہر سال پروفیشنل ماڈلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار بھی شرکت کرتے ہوئے شو سٹاپر بنتے ہیں۔

ہفتے کو ڈیزائنر عمران راجپوت کے لیے واک کرتے ہوئے ماڈلز نے جہاں خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے وہیں گردن میں کوفیہ پہن کر فلسطین سے یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

شو کی اس واک کے لیے بیگ گراونڈ میں خصوصی فلسطینی ترانے کا بھی انتخاب کیا گیا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

شو سٹاپر بنے پاکستانی اداکار احسن خان نے عمران راجپوت کی کالی شیروانی میں سٹیج پر انٹری ایک پلے کارڈ کے ہمراہ کی، جس پر تحریر تھا: ’ہر بچے اور ہر گھر کے لیے، فلسطین کے لیے امن۔‘

اس شو میں ان کے ساتھ مشہور ماڈل آمنہ الیاس نے بھی کوفیہ پہنے ان کا ساتھ دیا۔

فیشن شو کے اس پلیٹ فارم کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کے طور پر استعمال کرنے پر صارفین کی جانب سے ٹیم کو خوب سراہا گیا۔

اداکارہ نور نے بھی اپنے انسٹاگرام سٹوری پر احسن خان کی پلے کارڈ اٹھائے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی نے تو بامعنی واک کی۔‘

سید رضوان نے ایکس پر احسن خان کی واک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’احسن خان نے برائیڈل ویک کے دوران اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، ان کا غزہ کے بچوں کو امن اور اتحاد کا پیغام بھیجنا بہت اثر رکھتا ہے۔‘

ایک صارف نے احسن خان کو سراہتے ہوئے ایک عبارت درج کی ’کہ اگر خدا آپ کو کوئی پلیٹ فارم دیتا ہے جس سے آپ دوسروں کو متاثر کر سکتے ہوں تو اس کا اچھا استعمال کرنے کی ضرورت ہے‘

ہور نامی صارف نے انسٹاگرام پرلکھا کہ ’یہ دیکھنے کے بعد میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر پا رہی، ۔ مجھے آپ پر فخر ہے، خوش رہیں اورمزید کام کریں جو اصل معنوں میں لوگوں کو متاثر کرے۔‘

سمیع اللہ نے لکھا کہ ’فلسطین میں سیز فائر کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کام کرنا چاہیے۔‘

سارہ نے اپنے کام کو فلسطین میں امن کے پیغام کے ساتھ لوگوں تک پہنچانے پر ڈیزائنر عمران راجپوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب زارا جیسا برینڈ دنیا میں موجود ہو تو عمران راجپوت کی طرح بنیں۔‘

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ