قطری عدالت نے انڈین نیوی اہلکاروں کی سزائے موت ختم کر دی: انڈیا

انڈین وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’اس کیس کی کارروائی کی خفیہ اور حساس نوعیت کی وجہ سے اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔‘

انڈین نیوی کے ایک بحری جہاز کی یہ تصویر 28 اپریل 2023 کو انڈیا کی وزارت برائے امور خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر جاری کی تھی (انڈین وزارت خارجہ/ فیس بک)

انڈیا کی وزارت برائے خارجہ امور نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہیں ظاہرہ گلوبل کیس میں قطر کی کورٹ آف اپیل  نے ’جاسوسی‘ کے الزام میں سزائے موت پانے والے آٹھ انڈین سابق نیوی اہلکاروں کی سزاؤں میں کمی کر دی ہے۔

وزارت برائے خارجہ امور کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں ظاہرہ گلوبل کیس میں قطر کی کورٹ آف اپیل آج کے فیصلے کا علم ہے جس میں سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ ہم قانونی ٹیم کے سمیت خاندان کے ارکان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ اگلے اقدامات کا فیصلہ کیا جاسکے۔‘

قطر میں انڈین بحریہ کے ان آٹھ ریٹائرڈ افسران کی ’جاسوسی‘ کے الزام میں گرفتاری کی خبر 25 اکتوبر 2022 کو ڈاکٹر میتو بھارگوا نامی انڈین خاتون کی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ سے سامنے آئی تھی۔

رواں سال اکتوبر میں قطر کی عدالت نے ظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں کام کرنے والے ان آٹھ سابق انڈین نیوی افسران کو موت کی سزا سنائی تھی۔

تاہم اب انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’قطر میں ہمارے سفیر اور دیگر حکام آج اپیل کورٹ میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے۔ ہم اس معاملے کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ہر طرح کی قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔‘

’ہم قطری حکام کے ساتھ بھی اس معاملے کو اٹھاتے رہیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’اس کیس کی کارروائی کی خفیہ اور حساس نوعیت کی وجہ سے اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔‘

انڈین وزارت خارجہ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ قطر میں انڈیا کے سفیر نے عرب ملک میں سزائے موت پانے والے انڈین نیوی کے آٹھ سابق افسروں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

ان کے مطابق یہ ملاقات تین دسمبر کو جیل میں ہوئی تھی۔

دوسری جانب رواں سال اکتوبر میں ہی انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے درمیان کوپ 28 کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔

یہ ملاقات انڈین حکومت کی جانب سے 26 اکتوبر کو قطر کی ایک عدالت کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں آٹھ سابق نیوی اہلکاروں کو سنائی گئی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کرنے کے چند دن بعد ہوئی تھی۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا