امریکہ میں نیوجرسی کی ایک ساحلی تفریح گاہ پر کئی سالوں سے سمندری بگلوں نے سیاحوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔ جب کبھی سیاح آتے تو بگلے ان کے کھانوں پر جھپٹ پڑتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بہت کم سیاح اوشین سٹی نامی تفریح گاہ کا رخ کرتے تھے۔
حال ہی میں انتظامیہ کو ایک نئی ترکیب سوجھی جو کامیاب بھی ہوئی۔ انہوں نے ایک ایسی کمپنی سے رابطہ کیا جو ہوائی اڈوں اور زرعی زمینوں کو پرندوں کی پہنچ سے دور رکھنے میں مدد دیتی تھی۔ نیو جرسی کی ساحلی تفریح گاہ پر سمندری بگلوں سے نمٹنے کا حل یہ نکالا گیا کہ وہاں پر مستقل ایک الو رکھا جائے۔
الو کے آنے کے بعد سیاحوں نے بھی دوبارہ تفریح گاہ کا رخ کر لیا ہے کیونکہ الو بگلوں کو ڈرا کر انہیں اڑا دیتا ہے۔