برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ، انڈیا کا احتجاج

انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کیے جانے والے اس دورے سے انڈیا کی ’خود مختاری اور علاقائی سلامتی‘ کی خلاف ورزی ہوئی۔

برطانوی وزیر خارجہ 10 جنوری کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں میرپور کے دورے پر (ٹوئٹر، جین میریٹ)

انڈیا نے ہفتے کو پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے دورے پر برطانیہ سے احتجاج کیا ہے، یہ دورہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا تھا۔

انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کیے جانے والے اس دورے سے انڈیا کی ’خود مختاری اور علاقائی سلامتی‘ کی خلاف ورزی ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی وزارت امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی دفتر خارجہ کے ایک عہدے دار کے ساتھ 10 جنوری کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین وزارت خارجہ نے اس دورے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین سیکریٹری خارجہ ونے کواترا نے انڈیا میں برطانوی ہائی کمشنر سے ’سخت احتجاج‘ کیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس ضمن میں تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

رواں ہفتے برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا ایسے وقت دورہ کیا جب دونوں ملکوں میں اس سال عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا