انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 کے لیے مردوں اور خواتین کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیمز آف دا ایئر کا اعلان کیا ہے جن میں ایک بھی پاکستانی مرد یا خاتون کرکٹر شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں پانچ ٹیموں کا اعلان منگل کو کیا گیا اور کیلنڈر سال کے دوران بین الاقوامی کارکردگی کی بنیاد پر ہر فارمیٹ کے لیے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
ان تمام ٹیموں میں کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی میں شامل میڈیا کے نمائندوں کے ماہر پینل کی طرف کیا گیا۔ پینل نے کیلنڈر سال کے دوران ان تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا اور تمام پلیئنگ الیون میں ایک کپتان اور ایک وکٹ کیپر کو بھی نامزد کیا۔
آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر
پیٹ کمنز کو 2023 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) ٹائٹل میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے، تین بار پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 27.50 کی اوسط سے 42 وکٹیں حاصل کرنے پر آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
اس ٹیم میں آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے جن میں بولر مچل سٹارک بھی شامل ہیں۔ 2023 میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے واحد کھلاڑی عثمان خواجہ 52.60 کی اوسط سے 1,210 رنز اور تین سنچریوں کے ساتھ مسلسل دوسرے سال ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ اور وکٹ کیپر ایلکس کیری بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر
انڈیا ون ڈے کی ٹاپ رینک ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہارنے سے پہلے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچ جیتے تھے۔ انڈیا کی پورے سال مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کی بدولت ہی آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں چھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں دونوں اوپنرز اور ایک تیز گیند باز شامل ہیں۔
2023 میں سب سے رنز بنانے والے شبمن گل (1,584 رنز)، ویراٹ کوہلی (1,377) اور روہت شرما (1,255)، جو اس وقت ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر ہیں- کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل میں 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے ٹریوس ہیڈ کو تیسرے نمبر پر جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ہینرک کلاسن کو 2023 میں 927 رنز بنانے اور 20 آؤٹ کرنے پر منتخب کیا گیا ہے۔
سپنرز میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور انڈیا کے کلدیپ یادیو کو جب کہ فاسٹ بولرز میں انڈیا کے محمد شامی (43 وکٹیں) اور محمد سراج (44 وکٹیں) اور جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر مارکو یانسن شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر
ٹاپ رینک والی انڈین ٹیم سے چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سوریہ کمار یادو کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ یادیو نے 2023 میں 18 میچوں میں 155.95 کے سٹرائیک ریٹ سے 733 رنز بنا کر اس فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
گذشتہ سال زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین (576 رنز)، زمبابوے کے سکندر رضا (515) اور نئے انڈین بلے باز یاشاسوی جیسل (430) اہم انتخاب تھے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور نکولس ویسٹ انڈیز کے پوران کی کارکردگی بھی ان کے انتخاب کے لیے کافی تھی۔
حیرت انگیز طور پرپاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی اس فارمیٹ میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا جب کہ یوگنڈا کے الپیش رامجانی آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ رمجانی کو مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
Breakout stars and household names
— ICC (@ICC) January 23, 2024
Presenting the ICC Men's T20I Team of the Year for 2023 https://t.co/z1kI3DuGId
ٹی ٹوئنٹی ٹیم:
1. یشسوی جیسوال (انڈیا)
2. فل سالٹ (انگلینڈ)
3. نکولس پوران (وکٹ کیپر، ویسٹ انڈیز)
4. سوریہ کمار یادو (کپتان، انڈیا)
5. مارک چیپ مین (نیوزی لینڈ)
6. سکندر رضا (زمبابوے)
7. الپیش رامجانی (یوگینڈا)
8. مارک ایڈیر (آئرلینڈ)
9. روی بشنوئی (انڈیا)
10. رچرڈ نگروا (زمبابوے)
11. ارشدیپ سنگھ (انڈیا)
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر
1. فوبی لیچ فیلڈ (آسٹریلیا)
2. چماری اتھاپتھو (کپتان، جنوبی افریقہ)
3. ایلیس پیری (آسٹریلیا)
4. امیلیا کیر (نیوزی لینڈ)
5. بیتھ مونی (وکٹ کیپر، آسٹریلیا)
6. نیٹ شیور برنٹ (انگلینڈ)
7. ایش گارڈنر (آسٹریلیا)
8. انابیل سدرلینڈ (آسٹریلیا)
9. نادین ڈی کلرک (جنوبی افریقہ)
10. لیا ٹاہو (نیوزی لینڈ)
11. ناہیدہ اختر (بنگلہ دیش)
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر:
1. چماری اتھاپتھو (کیپٹن، جنوبی افریقہ)
2. بیتھ مونی (وکٹ کیپر، آسٹریلیا)
3. لورا وولوارڈٹ (جنوبی افریقہ)
4. ہیلی میتھیوز (ویسٹ انڈیز)
5. نیٹ شیور برنٹ (انگلینڈ)
6. امیلیا کیر (نیوزی لینڈ)
7. ایلیس پیری (آسٹریلیا)
8. ایش گارڈنر (آسٹریلیا)
9. دیپتی شرما (انڈیا)
10. صوفیہ ایکلیسٹن (انگلینڈ)
11. میگن شٹ (آسٹریلیا)