فلسطین کی ایشین کپ میں پہلی فتح، ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

قطر میں جاری ایشین کپ کے میچ میں فلسطین نے ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

دوحہ کے میں 23 جنوری 2024 کو ہانگ کانگ اور فلسطین کے درمیان قطر 2023 ایشین کپ میں گروپ سی کے میچ کے دوران فلسطینی کھلاڑی اپنے دوسرے گول کا جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

فلسطین نے منگل کو ہانگ کانگ کو شکست دے کر پہلی بار فٹبال ایشین کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ فلسطین کی ایشین کپ کی تاریخ میں پہلی فتح بھی ہے۔

قطر میں جاری ایشین کپ کے میچ میں فلسطین نے ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

فلسطین اپنے گروپ سی میں دوسری پوزیشن سے محروم رہا لیکن تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی چار بہترین ٹیموں میں سے ایک کے طور پر آگے بڑھا ہے۔

متحدہ عرب امارات گروپ فاتح ایران سے 2-1 سے ہارنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جہاں ایک طرف تو اسرائیل کی غزہ پر جارحیت مسلسل جاری ہے وہیں یہ فتح فلسطینیوں کے لیے واحد خوشی کی خبر ہے۔

اس تاریخی فتح کے بعد فلسطینی ٹیم کے کپتان مصعب البطات نے بی آئی این سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فلسطین اور فلسطین کی قومی ٹیم کی حمایت کے لیے آنے والے مداحوں کا شکریہ۔ ہمارے دل سے آپ کا شکریہ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی پوری کوشش کریں گے۔‘

فلسطینی کھلاڑی اور عملے کے ارکان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں اور ٹورنامنٹ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ وطن میں اس سب سے گزرنے والوں کے لیے کچھ راحت کا سبب بنیں گے۔

میچ سے پہلے خاموشی اختیار کرنے کا لمحہ ’فلسطین آزاد کرو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب فٹبال ایشین کپ میں شام نے بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال