انڈیا میں گذشتہ روز سے بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کی کینسر سے موت کی خبریں زیر گردش تھی، تاہم آج انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر خود منظر عام پر آکر ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
پونم پانڈے نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب کچھ سروائیکل کینسر کی آگاہی کے لیے کیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پونم پانڈے نے لکھا: ’میں یہاں ہوں، زندہ ہوں۔ سروائیکل کینسر نے مجھے متاثر نہیں کیا لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ یہ بیماری ہزاروں ایسی خواتین کی جان لے جاتی ہے جو اس بارے میں لاعلمی کا شکار ہیں اور جنہیں یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس سے کیسے نمٹنا ہے۔‘
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’جلد تشخیص اور ویکسین کی مدد سے دوسرے کینسرز کے برعکس، سروائیکل کینسر کا مکمل طور پر علاج ممکن ہے۔‘
پونم پانڈے نے اپیل کی کہ ایک دوسرے کو بااختیار بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر خاتون اس بیماری کے بارے میں جانتی ہو۔
سروائیکل دراصل رحم کا کینسر ہے، جس کی جلد تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے۔
گذشتہ روز سے پونم پانڈے کی سروائیکل کینسر سے موت کی خبروں پر انڈین میڈیا تشویش کا اظہار کر رہا تھا۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس خبر کے بعد سے ان کے خاندان کے کسی فرد سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
تاہم پونم پانڈے کی ’موت‘ کی خبروں پر ان کے ساتھی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا تھا، جن میں حال ہی میں بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اس خبر پر یقین کرنا بہت مشکل ہے، پونم ایک بہت اچھی انسان تھیں۔
Shocking! can’t process the news
— munawar faruqui (@munawar0018) February 2, 2024
Poonam was great human being. Sad.
RIP
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی انسٹا سٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پونم پانڈے کی کینسر کی وجہ سے موت کو افسوس ناک قرار دیا تھا۔
انڈیا کے ہی ایک اور اداکار کرنویر بوہرا نے پوسٹ کیا: ’میں ابھی بھی یقین نہیں کر پا رہا، میں دعا کروں گا کہ یہ خبر سچ نہ ہو۔‘
I’m still in disbelief #PoonamPandey
— Karanvir (@KVBohra) February 2, 2024
I pray this news is not true
پونم پانڈے کی موت کی خبر ان کے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی، جس میں لکھا تھا: ’یہ صبح ہمارے لیے بہت سخت ہے۔ آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔‘
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔