اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں آٹھ میٹر بلند بنجی جمپنگ پلیٹ فارم سے چھلانگ لگانے کے بعد ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ گیونگی کے سٹار فیلڈ اینسیونگ مال میں ایک سپورٹس سینٹر میں ایک نامعلوم خاتون بنجی جمپ لگانے کی کوشش کے بعد کنکریٹ کے فرش پر گریں۔
گیونگی نمبو صوبائی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ 26 فروری کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 27 منٹ پر پیش آیا۔
پولیس سمجھتی ہے کہ بنجی کی رسی ایک خراب کیرابینر کلپ کی وجہ سے الگ ہوئی، جو رسی کو بیم یا کرین سے جوڑتی ہے۔
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس اس بات پر بھی توجہ دے رہی ہے کہ آیا حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا تھا یا نہیں۔
واقعے کے وقت خاتون نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔ تاہم، اطلاعات کے مطابق، ایک کیرابینر، ایک قسم کی سیفٹی ہک، محفوظ نہیں تھا۔
گیونگی صوبے کے سٹار فیلڈ انسیونگ مال میں کھیلوں والی اس جگہ پر دیگر سرگرمیاں بھی کی جا سکتی ہیں جیساکہ چڑھائی چڑھنا۔
خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ زندہ نہیں بچ سکیں۔ گرنے کے ایک گھنٹے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
دارالحکومت سیئول کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے گیونگی صوبہ شہری اور دیہی مقامات کا پرکشش امتزاج ہے، بشمول انسیونگ مال جیسے شاپنگ سینٹر ز جو مقامی لوگوں اور سیاح دونوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent