’اہل خانہ سے ناروا سلوک‘: محمد عامر کا مریم سے کارروائی کا مطالبہ

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر ایک میچ کے دوران سٹیڈیم میں ان (محمد عامر) کے اہل خانہ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان سپر لیگ نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر ایک میچ کے دوران سٹیڈیم میں ان (محمد عامر) کے اہل خانہ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

محمد عام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

محمد عامر نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ میں لکھا کہ ’ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے ناقابل قبول رویے سے حیران ہوں، جس نے میرے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبر سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا۔‘ 

فاسٹ بالر نے اسے طاقت کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے ناقابل برداشت قرار دیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں پنجاب کی نومنتخب وزیراعلی مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔

 

محمد عامر نے صحافی قادر خواجہ کی بھی ایک پوسٹ ری شیئر کی جس میں انہوں نے اس واقع کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’پی ایس ایل نو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی فیملیز کو ہراساں کیا گیا اور بدتمیزی کی گئی۔ محمد عامر، معین خان اور عمر امین کی فیمیلیز کو ملتان سٹیڈیم کے وی آئی پی باکس سے باہر نکال دیا گیا اور کہا کہ یہ ضلعی انتظامیہ کا باکس ہے۔ یہاں سے نکل جائیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قادر خواجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت سے درخواست کی کہ ڈی سی ملتان کے ناقابل برداشت رویے پر ایکشن لیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ  پی سی بی کی مہربانی جنہوں نے ہماری فیملیز کو گاڑیوں میں بٹھا کر دوسری جگہ شفٹ کیا۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس سے متعلق پی سی بی کے جی ایم میڈیا رضا راشد سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سارے معاملات فرنچائز پر ہیں۔ آپ اس سے متعلق محمد عامر کے میڈیا منیجمنٹ سے ہی رابطہ کریں کہ انہوں نے ایسا کہا ہے یا نہیں کہا کیونکہ ہمارے پاس جو خبریں آرہی ہیں اس کے مطابق ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی کوئی معلومات ان کے پاس ہوں گی تو وہ ضرور شیئر کریں گے۔

Breaking

انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے اس معاملے کی حقیقت جاننے کے لیے گلیڈی ایٹرز کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اس کی تصدیق کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ