جنوب مشرقی ممالک میں ڈینگی کی وبا سے ہزاروں افراد ڈینگی کا شکار ہونے کے بعد سائنسدانوں نے ڈینگی کے خاتمے کے لیے مچھروں کا سہارا لیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سائنسدانوں نے مچھروں میں ووبالکیا نامی بیکٹیریا انجیکٹ کر کے مچھروں میں ڈینگی، زیکا اور چکن گونیا جیسے وائرس کی روک تھام کا بندوبست کیا ہے۔ ووبالکیا بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جسے مچھر کے اندر ڈال دیا جائے تو اس میں ڈینگی وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔
ویت نام میں کامیاب آزمائش کے بعد اس رائے کو تقویت ملی ہے کہ دنیا بھر میں مچھروں کی نسل ہی بدل دی جائے۔