پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کی ضرورت ہے: شہباز شریف

جمعرات کو اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی جیلنجز کا سامنا ہے اور اسے کم از کم تین سال کے مزید ایک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق پاکستان کو مزید ایک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہے (پی ٹی وی نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ملک کو آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کی ضرورت ہے، جس کا دورانیہ تین سال تک ہو سکتا ہے۔ ملکی معیشت کو بڑے چیلنج درپیش ہیں۔ معاشی استحکام لانا ہر شعبے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔ آگے چل کر بہت کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے۔‘

جمعرات کو اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے اور کچھ دنوں تک آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ساڑھے 1300 ارب روپے مل جائیں تو ہم اس کشکول کو توڑ سکتے ہیں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا: ’وفاق میں اتحادی حکومت ہے، جب کہ صوبوں میں مخلتف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں۔ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا: ’ہمارے 90 کھرب محصولات ہیں، جو درحقیقت  130 سے 140 کھرب ہونا چاہییں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کا گردشی قرضہ پانچ کھرب روپے ہیں، جب کہ پی آئی اے کا قرض 825 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’400 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔ نگران میں دور میں 87 ارب روپے کی بجلی بچائی گئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس کے معرض وجود میں آنے کی تین چار وجوہات تھیں۔ ایس آئی ایف سی کے قیام سے قبل سرمایہ کاری میں مشکلات تھیں۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کونسل کے قیام میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور سیاسی قیادت موجود ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملکی کے لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ ہماری 16 مہینے کی حکومت نے ملک کو بچایا اور سیاست قربان کی۔ ہمیشہ ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر قومی مفادات کے ساتھ چلیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان