پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔
محمد عامر نے اتوار کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پاکستان کے لیے کھیلنا اب بھی میرا خواب ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’زندگی ایسے مقام پر لے آتی ہے جہاں بعض اوقات ہمیں اپنے فیصلوں پر دوبارہ غور کرنا پڑتا ہے۔‘
محمد عامر نے لکھا کہ ’پی سی بی حکام کے ساتھ میری کچھ مثبت بات چیت ہوئی ہیں جس میں انہوں نے مجھے باعزت انداز میں محسوس کروایا کہ میری ضرورت ہے اور میں پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔‘
’اپنی فیملی اور خیرخواہوں سے مشورہ کرنے کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محمد عامر نے کہا کہ ’میں یہ اپنے ملک کے لیے کر رہا ہوں جو میرے ذاتی فیصلے سے آگے ہے۔‘
’گرین جرسی پہننا اور اپنے ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ سے میری سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔‘