چین کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی شاؤمی نے اپنی الیکٹرک گاڑی لانچ کر دی ہے اور جمعرات 28 مارچ سے آرڈر لینا شروع کر دیا ہے۔ اس گاڑی کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
اس گاڑی کا نام ’ایس یو 7‘ ہے، جس کی بیجنگ میں ہونے والی تقریبِ رونمائی میں شاؤمی کے بانی لی جون نے حصہ لیا۔ کمپنی چار دروازوں والی اس سپورٹس سیڈان کے آرڈر جلد ہی لینا شروع کرے گی۔
یہ شاؤمی کی جانب ایک ایسے وقت میں سخت مقابلے والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں داخلے کی کوشش ہے جب اس صنعت کو کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں کی جنگ اور فروخت میں سست روی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سپیڈ الٹرا 7 (ایس یو 7) کی قیمت پانچ لاکھ یوان (ایک کروڑ 92 لاکھ پاکستانی روپے) سے کم ہو گی۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ یہ تین لاکھ یوان (ایک کروڑ 15 لاکھ یوان) کی حد میں ہو گی۔
شاؤمی کو امید ہے کہ ایس یو 7 کا فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کے ساتھ شیئرڈ آپریٹنگ سسٹم صارفین کو پسند آئے گا۔
حکومتی سبسڈیز کی وجہ سے چین کو دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے میں مدد ملی ہے اور متعدد نئی کار کمپنیوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔
چینی صنعت کی زیادہ تر فروخت مقامی رہی ہے، لیکن اب چینی کار ساز کمپنیاں کم قیمت والے ماڈلز کے ساتھ غیر ملکی مارکیٹوں میں بھی پیش رفت کر رہی ہیں، جو یورپ، جاپان اور امریکہ میں بڑی کار کمپنیوں کے لیے ممکنہ چیلنج ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent