کیا مختلف حکومتوں سے لڑائی آئی فون کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی؟

ایک نئے مقدمے کے مطابق مطابق ٹیکنالوجی کی اس بڑی کمپنی کا غیر مسابقتی طرز عمل مختلف صنعتوں جیسا کہ فنانس، فٹنس، گیمنگ، سوشل میڈیا، خبریں، تفریح، اور دیگر کو متاثر کر رہا ہے۔

دبئی کے ایک سٹور کے باہر ستمبر 2017 میں لوگ آئی فون خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

امریکی حکومت کے مطابق ایپل ایک بیماری کی طرح ہے: مزید پھیلاؤ اور اس کی راہ میں آنے والے کسی بھی مسابقت کو ختم کر رہا ہے۔ اس مسئلے نے دنیا کے زیادہ تر حصوں کو متاثر کیا ہے- حتیٰ کہ ایپل کی اپنی مصنوعات کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جس سے آئی فون بدتر ہو گیا ہے۔

ایک نئے مقدمے کے مطابق مطابق ٹیکنالوجی کی اس بڑی کمپنی کا غیر مسابقتی طرز عمل مختلف صنعتوں جیسا کہ فنانس، فٹنس، گیمنگ، سوشل میڈیا، خبریں، تفریح، اور دیگر کو متاثر کر رہا ہے۔

’جب تک ایپل کے ان قدامات، جوغیر منصفانہ طور پر مسابقت کو محدود کرتے اور دوسروں کو مارکیٹ میں منصفانہ طور پر حصہ لینے سے روکتے ہیں، کو روکا نہیں جاتا، آئی فونز کے ساتھ اس کی اجارہ داری دیگر مارکیٹوں اور معیشت کے شعبوں میں پھیل سکتی ہے۔‘

گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپل پر باضابطہ طور پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ کمپنی نے سمارٹ فون مارکیٹ میں اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی طور پر اپنی اجارہ داری کا استعمال کیا ہے۔

کچھ دن بعد یورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ ایپل، میٹا اور گوگل کے ان دعووں پر تحقیقات کرے گا کہ وہ اس کے نئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) پر مناسب طریقے سے عمل نہیں کر رہے۔

ایپل کو اب بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف ریگولیٹری جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ وہ کمپنی، جو کبھی سکریپ اپ سٹارٹ تھی اور اب بھی، اکثر، خود کو اسی طرح دیکھتی ہے ، اب سیارے پر سب سے بڑے کاروباروں میں سے ایک بن گئی ہے۔

حال ہی میں، ایسا لگتا ہے کہ حکومتیں اسے ایک خطرے کے طور پر دیکھنے لگی ہیں – ایک ایسی چیز کے طور پر  جس سے ان کے شہریوں کو نقصان پہننچ سکتا ہے۔

یورپ اور امریکہ دونوں میں کارروائی ایک سادہ سی بنیاد پر مبنی ہے: کہ ایپل اپنے پلیٹ فارمز پر کنٹرول سے مسابقت کو ختم اور اس طرح صارفین کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور یہ کہ اس کی طاقت ریگولیشن کے ذریعہ محدود کی جانی چاہیے۔

مثال کے طور پر امریکی مقدمے سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل آئی فون اور اس کے پلیٹ فارم پر اپنا کنٹرول ایپل واچ کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ دیگر ممکنہ طور پر بہتر سمارٹ واچز ایسی خصوصیات حاصل نہیں کر سکتیں۔ اگرچہ یہ بہت ساری شکایات میں سے ایک ہے ، وہ سب بڑی حد تک ایک ہی مسئلے کا ورژن ہیں: صارفین سے خصوصیات اور فوائد چھپائے جارہے ہیں تاکہ ایپل اپنی طاقت اور پیسہ برقرار رکھ سکے۔

ایپل ریگولیشن کے مختلف حصوں کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتی ہے- یا کم از کم ، وہ چاہتی ہے کہ لوگ ایسا سوچیں۔ امریکی کارروائی کے جواب میں اپنے بیان میں اس نے تجویز دی کہ اسے بنیادی طور پر تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ’مقدمہ ایپل کی شناخت اور ان منفرد خصوصیات کو خطرے میں ڈالتا ہے جو ایپل کی مصنوعات کو انتہائی مسابقتی بازاروں میں نمایاں کرتی ہیں۔ اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے، تو یہ ہماری جدت اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتا ہے جس کی لوگوں کو ایپل سے توقع ہے، جو ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور خدمات کو مربوط کرتی ہے۔ مزید یہ کہ، اس سے ایک خطرناک مثال قائم ہو سکتی ہے، جس سے حکومت کو لوگوں کی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر اہم کنٹرول مل سکتا ہے۔‘

ایپل درست ہے کہ کارروائی کے نتائج ڈرامائی ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، DMA حکام کو خاطر خواہ جرمانے عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے، کمپنیوں کو ممکنہ طور پر اپنی سالانہ آمدنی کا 10% تک ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی مقدمہ میں مطالبات کی  زیادہ وضاحت نہیں کی گئی۔ اس میں صرف ’ریلیف‘ کا کہا گیا ہے جو ایپل کو قانون توڑنے سے روکے گا۔ تاہم، یہ پھر بھی - لیکن پھر بھی یہ ڈرامائی سزاؤں(جرمانے نتائج) کا باعث بن سکتا ہے۔

لیکن یہ بھی غیر معمولی ہے کہ کمپنی نے عوامی طور پر ان قواعد و ضوابط کا جواب دیا ہے۔ مثال کے طور پر، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ڈی ایم اے سے رابطہ کر کے قوانین پر عمل کرنے کا طریقہ پیش کیا، اس کا تجربہ کیا، اور پھر ضرورت پڑنے پر تبدیلیاں کیں۔

یورپی یونین کے کیس کی حالیہ سماعتوں کے دوران، ایپل نے کیس سے متاثرہ ایک ڈویلپر کو خبردار کیا کہ قانون سازی کے کچھ حصہ ممکنہ طور پر تشویشناک ہو سکتا ہے اور انہیں جواب پر نظر رکھنی چاہیے۔‘

اسی طرح، ایسا لگتا ہے کہ ایپل اس کارروائی کے عوامی ہونے سے چند ہفتے قبل، سٹریمنگ گیمز سروسز، جو شکایت کا کلیدی حصہ تھا، کے لیے اپنے قوانین کو تبدیل کر کے محکمہ انصاف سے آگے نکل گیا۔

عدالتوں کے ذریعے کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں یہ ایک مسئلہ ہے۔ یورپی یونین کے اس قانون کو تیار ہونے میں برسوں لگے اور اس میں قواعد اور ان پر عمل نہ کرنے کے جرمانے کا ایک مکمل سیٹ شامل ہے۔

اس میں یہ بھی ضروری ہے کہ ایپل اپنے صارفین کو دوسرے تھرڈ پارٹی ایپ سٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دے - ایپل نے سالوں سے تبدیلیوں کے بارے میں شکایت کی تھی ، اور ہوسکتا ہے کہ اس نے صرف سب سے زیادہ مزاحمتی طریقے سے ان کی تعمیل کی ہو، لیکن اس نے قبول کیا کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔

امریکی حکومت نے، ممکنہ طور پر سیاسی مسائل کی وجہ سے نئے قوانین منظور کرنا مشکل بنا دیا ہے اور اس کے بجائے ایپل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے موجودہ قوانین کو استعمال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

درحقیقت ایپل کے خلاف اس کی کارروائی حیرت انگیز طور پر پرانے قانون 1890 کا شرمین اینٹی ٹرسٹ ایکٹ پر مبنی ہے، جو موجودہ وقت کے بجائے  امریکہ کے ابتدائی دنوں کا ہے۔

اس کا مقصد بڑھتے ہوئے ٹرسٹوں کی طاقت کو محدود کرنا تھا جو تمباکو، سٹیل، تیل اور دیگر بڑی صنعتوں پر قبضہ کرنے کے عمل میں تھے ، اور اس پر ایک ایسے وقت میں دستخط کیے گئے تھے جب سب سے بڑی تشویش براڈ بینڈ کنکشن نہیں بلکہ ریلوے تھی۔

پھر بھی، یہ قانون سازوں کے لیے مفید رہا ہے جو کمپنیوں کو لگام ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کا بنیادی اصول - کہ اجارہ داری جائز ہوسکتی ہے ، لیکن مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اس اجارہ داری کی حیثیت کا استعمال جائز نہیں ہو سکتا - ٹیکنالوجی کمپنیوں پر لاگو کیا گیا ہے جس کا تصور قانون لکھنے والے سینیٹر جان شرمین نے کبھی نہیں کیا تھا۔

مثال کے طور پر ، اسے 2001 میں استعمال کیا گیا تھا ، جب امریکہ نے مائیکروسافٹ پر یہ دلیل دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا، کہ اس نے اپنی ونڈوز مصنوعات کے ساتھ براؤزر مارکیٹ پر غیر قانونی طور پر اجارہ داری قائم کر لی ہے۔

حکومت نے ابتدائی طور پر کمپنی ختم  کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں مائیکروسافٹ اور ونڈوز پر محدود نئے قوانین پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاہدہ طے پا گیا، جن میں سے کچھ کو بعد میں اپیل پر ہٹا دیا گیا تھا۔

اس وقت، اس معاملے کو ذاتی کمپیوٹنگ سے متعلق قواعد میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر سراہا گیا تھا - اگرچہ مائیکروسافٹ مارکیٹ پر غالب رہی، اور یہ حکومت نہیں بلکہ موبائل انقلاب تھا جس نے اسے جزوی طور پر ختم کردیا۔

آج ایپل کیس پرانے کیسز کے جدید ورژن کی طرح ہے، لیکن گھر میں کمپیوٹرز کو نشانہ بنانے کے بجائے، یہ ان اسمارٹ فونز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جو لوگ اپنی جیبوں میں رکھتے ہیں۔

اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے وابستہ نئے سرکاری وکلا شامل ہیں، لیکن وہ جن بنیادی اصولوں کا دفاع کر رہے ہیں بدستور برقرار ہے۔

نتیجہ بھی ایک جیسا ہو سکتا ہے: ایک خاموش سمجھوتہ جس میں بہت کم تبدیلی آتی ہے، کے بعد دونوں اطراف کے بڑے بیانات، اور ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں ممکنہ طور پر تبدیلی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی