ریسل مینیا 40 کے سب سے بڑے مقابلے میں کون کون مقابل ہو گا؟

حالیہ برسوں میں یہ شو دو راتوں کے مقابلے میں بدل گیا ہے اور اس بار یہ فلاڈیلفیا میں ہو رہا ہے۔

چھ اپریل، 2024 کی اس تصویر میں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر رومن رینز اپنے مدمقابل کوڈی رہوڈز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے(تصویر: اے ایف پی)

پروفیشنل ریسلنگ کا سب سے بڑا ایونٹ ایک بار پھر آ گیا ہے اور اس بار ریسل مینیا 40 کے ساتھ ہم تک پہنچ چکا ہے۔

حالیہ برسوں میں یہ شو دو راتوں کے مقابلے میں بدل گیا ہے، اور اس بار یہ فلاڈیلفیا میں ہو رہا ہے۔

’شوکیس آف دی امورٹلز‘ کے لیے جن ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ڈیوین ’دی راک‘ جانسن، رومن رینز، کوڈی رہوڈز، لوگن پال، بیکی لنچ اور دیگر شامل ہیں۔

ذیل میں، ہم اب تک اعلان کردہ تمام میچوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں، ساتھ ہی اس کا بھی ذکر کریں گے آپ ایونٹ کو کس طرح دیکھ سکتے ہیں اور یہ برطانیہ اور امریکہ میں کس وقت نشر ہو گا۔

ریسل مینیا 40 کب ہے اور یہ کس وقت شروع ہوتا ہے؟

ریسل مینیا 40 ہفتہ چھ اپریل اور اتوار سات اپریل کو شیڈول ہے۔ یہ ایونٹ فلاڈیلفیا کے لنکن فنانشل فیلڈ فٹبال گراؤنڈ میں ہو گا۔ اس سٹیڈیم میں این ایف ایل فلاڈیلفیا ایگلز کی ٹیم کھیلتی ہے۔

امریکہ میں ریسل مینیا 40 دونوں راتوں کو شام چار بجے، شام چھ بجے سینٹرل ٹائم/ سات بجے ایسٹرن ٹائم شروع ہوگا۔

 برطانیہ میں یہ دونوں اتوار کے دن برٹش سمر ٹائم کے 12 بجے تک چلیں گے (یعنی برطانیہ میں، نائٹ ون اتوار کی علی الصبح اور نائٹ ٹو پیر علی الصبح ہوا کرے گی)۔

دیکھیں کیسے؟

امریکہ میں ریسل مینیا 40 پی کوک نامی ویب سائٹ پر براہ راست نشر ہو گا۔

برطانیہ میں، یہ ٹی این ٹی سپورٹس باکس آفس پر براہ راست نشر ہوگا۔ ریسل مینیا 40  عالمی سطح پر زیادہ تر ممالک میں ڈبلیو ڈبلیو ای نیٹ ورک پر بھی براہ راست سٹریم کیا جائے گا۔

تمام اعلان کردہ میچز

پہلی رات

دی بلڈ لائن (دی راک اینڈ رومن رینز) بمقابلہ کوڈی رہوڈز اور سیٹھ رولنز

ریا رپلی (سی) بمقابلہ بیکی لنچ - ڈبلیو ڈبلیو ای ویمنز ورلڈ چیمپیئن شپ

گنتھر (سی) بمقابلہ سمیع زین - ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ

جے اوسو بمقابلہ جمی اوسو

فیصلے کا دن (فن بلور اور ڈیمین پرسٹ) (سی) بمقابلہ #DIY (جونی گرگانو اور ٹاماسو سیامپا) بمقابلہ دی اوسم ٹروتھ (دی مز اور آر ٹروتھ) بمقابلہ نیو ڈے (کوفی کنگسٹن اور زیویئر ووڈز) بمقابلہ اے ٹاؤن ڈاؤن انڈر (آسٹن تھیوری اینڈ گریسن والر) بمقابلہ نیو کیچ ریپبلک (پیٹ ڈن اور ٹائلر بیٹ)۔ غیر متنازع ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ لیڈر میچ

بیانکا بیلئیر، جیڈ کارگل اور ناؤمی بمقابلہ ڈیمیج سی ٹی آر ایل (ڈکوٹا کائی، اسوکا اور کیری سانے)۔ چھ خواتین کا ٹیگ ٹیم میچ

ری مسٹیریو اور اینڈریڈ بمقابلہ سانتوس ایسکوبار اور ’ڈرٹی‘ ڈومینک مسٹیریو۔ ٹیگ ٹیم میچ

دوسری رات

رومن رینز (سی) بمقابلہ کوڈی رہوڈز - ڈبلیو ڈبلیو ای غیر متنازع یونیورسل چیمپیئن شپ

سیتھ رولنز (سی) بمقابلہ ڈریو میک انٹائر - ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ (سی ایم پنک بطور مہمان کمنٹری کریں گے)

آئیو سکائی (سی) بمقابلہ بیلی - ڈبلیو ڈبلیو ای ویمنز چیمپیئن شپ

لوگن پال بمقابلہ رینڈی اورٹن بمقابلہ کیون اوونز - یونائیٹڈ سٹیٹس چیمپیئن شپ

ایل اے نائٹ بمقابلہ اے جے سٹائلز

دا پرائڈ (بوبی لیشلے، اینجلو ڈاکنز، اور مونٹیز فورڈ) بمقابلہ دی فائنل ٹیسٹیمن(کیریون کروس، آکم، اور ریزر)۔ چھ کھلاڑیوں پر مشتمل فلاڈیلفیا سٹریٹ فائٹ

ریسل مینیا کیا ہے؟

ریسل مینیا ایک سالانہ ایونٹ ہے جو ڈبلیو ڈبلیو ای (ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ) کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ کمپنی کے لیے سال کا سب سے بڑا شو ہے، جو پیشہ ورانہ ریسلنگ میں سب سے بڑا ہے۔ 2020 کے بعد سے ریسل مینیا دو رات کا ایونٹ بن چکا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای عام طور پر ریسل مینیا کے لیے اپنے سب سے بڑے میچز اور ٹاپ سٹارز کو رکھتا ہے۔

مثال کے طور پر، ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار سے اداکار بننے والے ڈیوین ’دی راک‘ جانسن اس سال نائٹ ون میں نظر آئیں گے، جو آٹھ سالوں میں ان کا پہلا ڈبلیو ڈبلیو ای میچ ہو گا۔

 ان کا آخری میچ ایرک روان کے خلاف چھ سیکنڈ کی فتح تھا، جس میں جانسن نے ریسل مینیا کی تاریخ کے سب سے مختصر میچ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

جب ریسل مینیا 29 میں 2013 میں جان سینا کے ساتھ ان کا جھگڑا ختم ہوا تھا، اس کے بعد دی راک پہلی بار ریسل مینیا 40 سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہفتہ وار ٹی وی شوز میں فعال ریسلر کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل