مصوری کی جدید شکل گرافیٹی ایک ایسا فن ہے جس کے ذریعے ناصرف مختلف رنگوں سے دلکش تصاویر بنائی جاتی ہیں بلکہ اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔
نیل یوچانگ ایک گرافیٹی آرٹسٹ ہیں جو کراچی کی سڑکوں پر سیاسی نعروں کی وال چاکنگ کی بجائے گرافیٹی یا دیواری مصوری کے ذریعے زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ نیل کراچی کی دیواروں پر مصوری کرنے کے لیے اپنا سٹریٹ نام ’شیڈ‘ استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نیل نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ’گرافیٹی میری زندگی ہے اور اپنی مصوری کے ذریعے میں کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کو خوبصورت بنانا چاہتا ہوں۔‘
نیل تقریباً 20 سال سے گرافیٹی کر رہے ہیں اور کراچی کے کئی مشہور مقامات پر گرافیٹی کر چکے ہیں۔ نیل کا کہنا ہے ان کا مشن صرف پاکستان کو خوبصورت بنانا ہی نہیں بلکہ گرافیٹی کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانا بھی ہے، جس کی وہ فی الحال تیاری کر رہے ہیں۔