آئی پی ایل: ریویو لینے میں ’مدد‘ کرنے پر ٹم ڈیوڈ اور پولارڈ پر جرمانہ

ڈیوڈ اور پولارڈ کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔

ممبئی انڈینز کے کھلاڑی جمعرات کو پنجاب کنگز کے خلاف وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)

آئی پی ایل کے ایک میچ میں ممبئی انڈینز کے بلے باز ٹم ڈیوڈ اور بیٹنگ کوچ کیرون پولارڈ کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ساتھی کھلاڑی کو ٹی وی ریویو لینے کے لیے کہنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ٹیم کے ڈگ آؤٹ کی ایک ویڈیو میں ڈیوڈ اور پولارڈ کو بلے باز سوریا کمار یادو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ انہیں جمعرات کو موہالی میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران وائڈ بال کے لیے ریویو لینے کو کہتے ہیں۔

ڈیوڈ اور پولارڈ کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنے کے لیے میدان سے باہر کسی بھی شخص سے مدد لینے کی اجازت نہیں ہے کہ آیا وہ ٹی وی امپائر سے رجوع کرنے کی درخواست کرے یا نہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیوڈ اور پولارڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی سزا قبول کر لی ہے۔

پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز، جس نے جمعرات کے میچ میں نو رنز سے فتح حاصل کی تھی، فی الحال مشکلات کا شکار ہے  اور پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ