’شاہ زیب ناقابل تسخیر‘: پاکستان نے کراٹے کامبیٹ میں انڈیا کو ہرا دیا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان مقابلے کا بہت زیادہ انتظار کیا گیا۔ خاص طور پر دونوں ممالک کے فائٹرز کے درمیان مقابلے کی خوب تشہیر کی گئی۔

20 اپریل 2024 کو دبئی کے کراٹے کامبیٹ 45 ایونٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند انڈیا کے رانا سنگھ کے خلاف ایکشن میں (ایکس کراٹے کامبیٹ)

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ 45 مقابلوں میں ہفتے کی شب پاکستان نے انڈیا کو 1۔2 سے شکست دے دی۔

شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

کراٹے کامبیٹ پروفیشنل مارشل آرٹس لیگ ہے جس میں پوری زوردار کراٹے کے مقابلے ہوتے ہیں۔

کراٹے کامبیٹ دنیا بھر میں مقابلوں کی میزبانی کرتی ہے جس میں مختلف وزن کے اور ممالک سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس فائٹرز کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔

پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے ہمانشو کوشک نے بالترتیب میچ کا پہلا اور دوسرا مقابلہ جیتا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مقابلے کا فیصلہ فائنل راؤنڈ میں ہوا۔

کراٹے کامبیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’شاہ زیب رند رِنگ میں ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان نے اس فتح کے ساتھ انڈیا کو 1۔2 سے شکست دی۔

مقابلے کا آغاز علی بمقابلہ پون گپتا سے ہوا جن کا تعلق انڈیا سے ہے۔ یہ مقابلہ یکطرفہ رہا جس میں علی نے گپتا کو جلد ہی آؤٹ کر دیا اور میچ کا اختتام پاکستان کے حق میں ہوا۔

اس کے بعد انڈیا نے پاکستان کے فیضان خان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 1-1 برابر کر دیا۔ رند نے پاکستان کو دو۔ایک سے فتح دلائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا کے خلاف جیتنے کے بعد شاہ زیب کو پاکستان اور انڈیا کے پرچم اٹھائے دیکھا گیا۔

مقابلے کے بعد میزبان نے شاہ زیب سے کہا: ’آپ ناقابل شکست دکھائی دے رہے ہیں اور آپ نے اس وقت دو پرچم اٹھا رکھے ہیں۔ کیا آپ اس کی وضاحت کریں گے۔‘

اس پر شاہ زیب نے کہا کہ ’ایک پاکستان کا پرچم ہے اور دوسرا انڈیا کا۔ یہ مقابلہ امن کے لیے تھا، ہم دشمن نہیں ہیں ہم ایک ساتھ ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک ساتھ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ سیاست اور دوسری چیزیں ہمیں الگ کر رہی ہیں، لہذا ہمیں ایک ساتھ رہنا ہوگا۔ پاکستان اور انڈیا کا یہ مقابلہ صرف دوستی کے لیے ہے۔‘

اس پر میزبان نے مسکراتے ہوئے شاہ زیب سے کہا کہ ایسا تو آپ نے پریس کانفرنس میں نہیں کہا تھا۔

جمعے کو میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران رند نے سنگھ کو تھپڑ رسید کر دیا تھا تاہم ٹیموں کے ارکان نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔ اس جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بالی وڈ سٹار سلمان خان بھی موجود تھے۔ شاہ زیب نے ان کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا مخاطب کر کے کہا: ’سلمان خان کا آنے پر شکریہ، وہ میرے سپر سٹار ہیں۔ میں بچپن سے آپ کی فلمیں دیکھ رہا ہوں۔ آپ کے سامنے فائٹ کر کے خوشی ہوئی، آپ کے آنے کا شکریہ۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل